ایس ای سی پی کے بزنس سینٹر میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں 24فیصد اضافہ ریکارڈ

اسٹاف رپورٹر  منگل 9 فروری 2021
ایس ای سی پی بزنس سینٹر میں جنوری 2021 کے دوران 837 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئیں۔ فوٹو: فائل

ایس ای سی پی بزنس سینٹر میں جنوری 2021 کے دوران 837 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئیں۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ایس ای سی پی کے بزنس سینٹر اسلام آباد میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں 24فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے حال ہی میں قائم ہونے والے بزنس سینٹر اسلام آباد میں نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن کی شرح میں 24فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ ایس ای سی پی بزنس سینٹر میں جنوری 2021 کے دوران 837 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئیں۔

ایس ای سی پی حکام کہناہے کہ ملک بھر میں جنوری 2021 کے دوران مجموعی طور پر 2101نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔