- پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 33 فیصد کم ہو گیا
- وزیراعظم کا ایک لاکھ 55 ہزار شکایات کو دوبارہ کھولنے کا حکم
- جمہوریت پرشبِ خون، فوج کی فائرنگ سے مزید82 مظاہرین ہلاک
- بلاول نے پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا
- سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظرنہیں آیا
- محمد بن سلمان کا حرمین شریفین میں تراویح کی رکعتیں نصف کرنے کا حکم
- فواد چوہدری کو دوبارہ وزیر اطلاعات بنانے کا فیصلہ
- پشاور میں سکھ تاجروں کو افغانستان کے نمبرز سے بھتے کی کالز آنے لگیں
- انڈونیشیا ؛ زلزلے کے شدید جھٹکوں میں 1300 عمارتیں منہدم اور 8 افراد ہلاک
- آئی فون کا مفید فیچرجو اب تک آپ کی نظروں سے اوجھل ہے
- بھارت کے تربیت یافتہ جیب کترے بندروں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی
- پلاسٹک آلودگی کا اصل مقام بتانے والی ایپ
- یوسف رضا گیلانی کی پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی پیشکش
- متحدہ عرب امارات کی پہلی خاتون خلانورد ناسا پروگرام کے لیے منتخب
- پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا شیڈول جاری
- ایران میں یورینیئم افزودگی کے دوران جوہری پلانٹ میں حادثہ
- حکومت قانون کی بالا دستی کی جنگ لڑ رہی ہے، وزیراعظم
- یمن میں اتحادی فوج اور جنگجوؤں میں جھڑپ، 50 سے زائد ہلاکتیں
- صومالیہ میں گورنر پر خودکش حملے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- رواں برس زکوٰة کا نصاب 80 ہزار 933 روپے مقرر
ٹک ٹاک صارفین کو رازداری کی خلاف ورزی پر9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دینے کو تیار

امریکا میں پرائیویسی سے متعلق ٹک ٹاکرز پر 21 مقدمات پر تصفیہ ہوگیا، فوٹو : فائل
الینوائے: امریکا میں کمپنی کے خلاف درجنوں پرائیویسی کے مقدمات پر ٹِک ٹاک کی انتظامیہ نے 92 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی کئی ریاستوں میں پرائیویسی کی حفاظت نہ کرنے پر چین کی ویڈیو ایپ ’’ٹک ٹاک‘‘ پر درجنوں مقدمات کیے گئے تھے جس پر کمپنی نے ان تمام مقدمات کو ختم کرنے کے بدلے مجموعی طور پر 9 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کا وعدہ کیا ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ اور مقدمات کرنے والے صارفین کے درمیان قانونی چارہ جوئی میں 21 مقدمات واپس لینے پر اتفاق ہوا ہے جس کے بدلے کمپنی صارفین کو 92 ملین ڈالر ادا کرے گی۔
ریاست الینوائے کی وفاقی عدالت میں صارفین کے وکلاء نے اپنے دلائل میں کہا کہ ٹک ٹاک صارفین کے نجی معلومات حاصل کرکے اشتہاری کمپنی کو فراہم کرتی ہے جو صارفین کے ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے منافع بخش کاروباری سرگرمیاں کرتے ہیں۔
اس پر وفاقی عدالت نے فریقین کو قانونی دائرے میں رہتے ہوئے تصفیے کی منظوری دی اور ٹِک ٹاک کو کوائف جمع کرنے کے بارے میں زیادہ شفاف اور صارف کی رازداری کے بارے میں بہتر تربیت دینے والے ملازمین کو شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔
صارفین کے وکلا کا کہنا تھا کہ اس تصفیے کا اطلاق امریکا میں 89 ملین ٹِک ٹاکرز پر بھی ہوسکتا ہے اور اگر یہ سب تصفیے کی رقم کے لیے دعویٰ دائر کریں تو سب کو 96 سینٹ مل سکتے ہیں تاہم یہ فیصلہ 21 مقدمات کے درخواست گزاروں کے حق میں ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔