کہوٹہ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق

لانگ روٹ چھوڑ کر شارٹ روٹ لینے کی کوشش کے دوران ڈاکوؤں نے گھیر لیا، فائرنگ سے ڈرائیور بھی زخمی ہوا


ویب ڈیسک April 25, 2024
ڈاکوؤں نے ناکا لگا کر لوٹ مار کی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے

بس میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر سرکاری اہل کار جاں بحق ہوگیا۔


پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ناکا لگا کر ایک بس میں لوٹ مار کی واردات کی، اس دوران ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق اور بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔


مسافر بس فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر سے لاہور جا رہی تھی۔ ڈرائیور نے رات گئے اصل روٹ کو چھوڑ کر شارٹ روٹ لینے کی کوشش، جہاں ڈاکوؤں نے ناکا لگا رکھا تھا۔ ڈاکوؤں نے موقع پر پاکر گاڑی کو گھیر لیا اور بس میں چڑھ کر مسافروں سے نقدی، موبائل فون چھین لیے۔


واردات کے دوران ایک مسافر نے ڈاکو کو دبوچ لیا، جس پر اس کے ساتھیوں نے فائرنگ شروع کردی، جس سے ایک مسافر جو سرکاری اہل کار بتایا جاتا ہے جاں بحق ہوگیا جب کہ بس کا ڈرائیور پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔


ڈاکو لوٹ مار کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کہوٹہ انسپکٹر عزیز اسلم نفری کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ جاں بحق مسافر کی لاش اور زخمی ڈرائیور کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں