- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
پاک چین دوستی کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری
کراچی: پاکستان اور چین کے سفارتی روابط کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت نے 70 روپے کا ایک یادگاری سکہ جاری کردیا۔
اس سکے کا اجرا بینک دولت پاکستان نے اسلام آباد آفس میں منعقدہ تقریب میں کیا جس کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تھے۔ تقریب میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے بطور اعزازی مہمان شرکت کی جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر بھی موجود تھے۔
وزیر خارجہ نے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک کے مضبوط سفارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں جو مشکل کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔
چینی سفیر نونگ رانگ نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام دونوں اپنے پاکستانی بھائیوں سے محبت کرتے ہیں اور ملک کو زندگی کے ہر شعبے میں ترقی کرتا دیکھنے کے خواہش مند ہیں، چین اور پاکستان تمام اہم بین الاقوامی معاملات پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔
پاک چین دوستی پر جاری ہونے والا یہ چوتھا سکہ ہے۔ 10 روپے مالیت کا پہلا سکہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر اکتوبر2009ء میں جاری کیا گیا تھا۔
20 روپے مالیت کا دوسرا سکہ مئی 2011ء میں پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی60 ویں سالگرہ منانے کے سلسلے میں جاری کیا گیا اور اسے پاک چین دوستی کا سال قرار دیا گیا تھا۔ اسی طرح تیسرا سکہ 2015ء میں ”پاکستان چین دوستانہ تبادلے کا سال2015ء“ منانے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔