- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا کا مطالبات کے حق میں احتجاج، پولیس سے شدید جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور نے اپنی پارٹی کو بھی دھوکے دیے ہیں، گورنر کے پی
- وزیرِاعظم کا پاکستان اسکل کمپنی اور اسکل ڈویلپمنٹ فنڈ بنانے کا حکم
- بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید
- دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر تاحال ویزے سے محروم
راشد لطیف اور یونس خان کا شاہد آفریدی کو سیاست میں آنے کا مشورہ
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے شاہد آفریدی کو سیاست میں آنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاست کو آفریدی کی ضرورت ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد صرف لیگ میچز کھیلنے میں مصروف ہیں اور اس کے علاوہ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی این جی او کو پورے پاکستان میں متحرک کررکھا ہے۔
گزشتہ روز قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان اور راشد لطیف نے ایک نجی ٹی وی چینل میں شرکت کی جہاں میزبان نے انہیں بڑی اسکرین پر شاہد آفریدی کی تصویر دکھائی اور کہا کہ آپ دونوں آفریدی کو کیا مشورہ دینا چاہیں گے۔
راشد لطیف نے کہا کہ یہ جو کام کررہے ہیں وہ بہت زبردست ہے بس ایسے ہی یہ کام جاری رکھیں اور جیسے بیٹنگ دلیری سے کی ہے ویسے فلاحی کام بھی دلیری سے کریں جب کہ انہیں سیاست میں ضرور آنا چاہیے کیوں کہ سیاست میں شاہد آفریدی کی بہت ضرورت ہے اور انہیں اپنی جماعت بناکر خیبرپختونخوا سے الیکشن لڑنا چاہیے یہ وہاں سے کلین سوئپ کرلیں گے۔
یونس خان نے بھی راشد لطیف کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا میں بھی سیاست میں شاہد آفریدی کا بھرپور ساتھ دوں گا اور ان کی جماعت میں شامل ہوں گا جب کہ اللہ انہیں اور ترقی دے اور چونکہ ان کی عمر اب زیادہ ہوگئی ہے لہذا زندگی میں سوچ سمجھ کر فیصلے لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔