- معروف سائنسدان سلیم الزماں صدیقی کے قائم کردہ ریسرچ سینٹر میں تحقیقی امور متاثر
- ورلڈ کپ میں شاہین، بابر کا ہی نہیں سب کا کردار اہم ہوگا، سی ای او لاہور قلندرز
- نادرا کی نئی سہولت؛ شہری ڈاک خانوں سے بھی شناختی کارڈ بنوا سکیں گے
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مسلسل دوسرے روز کم
- کراچی سے پشاور جانے والی عوام ایکسپریس حادثے کا شکار
- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند، بوریوں میں کورونا وائرس موجود
اسلام آباد: بوریوں میں کورونا وائرس موجود ہونے پر چین نے پاکستانی چاول کی درآمد بند کردی۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا چئیرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے شرکت کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئی ہیں، پاکستانی چاول کی بوریوں کے پیندے میں کورونا وائرس پایا گیا، چین ڈر گیا اور اس نے چاول کی پاکستان سے درآمد بند کر دی۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامرس نے بتایا کہ مچھلی کی چھ کمپینوں کی پیکنگ میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ، چین نے ان کی درآمد بھی بند کردی ہے، چاول کی بوری کے پیندے کے باہر ڈیڈ (مردہ) وائرس تھا جبکہ مچھلیوں کی پیکنگ کے باہر کورونا کے لائیو (زندہ ) وائرس کی موجودگی پائی گئی۔
مشیر تجارت نے مزید بتایا کہ جنوری 2022 میں پاکستان موبائل کی برآمدات شروع کر دے گا ، چینی کمپنی کے موبائل برآمد کرنا شروع کریں گے، خواہش تھی کہ سام سنگ موبائل پاکستان آئے ، اس سے دو بار کہا لیکن انھوں نے معذرت کی ، پھر چینی کمپنی آگئی جو کراچی میں فیکٹری لگا رہی ہے، چھ ماہ تک سام سنگ موبائل نے معذرت کی، اب سام سنگ نے کہا ہے ہم فیکٹری لگانا چاہتے ہیں ، لیکن ہم نے معذرت کی کہ آپ مواقع ضائع کر چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔