غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 4 اگست 2021
 فوج شمالی علاقوں میں سیکیورٹی اور سہولت فراہم کر رہی ہے،کونن بلیس،راب لوکس ۔  فوٹو : سوشل میڈیا

فوج شمالی علاقوں میں سیکیورٹی اور سہولت فراہم کر رہی ہے،کونن بلیس،راب لوکس ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 اسلام آباد:  پاکستان کی سیر کو آنے والے غیر ملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے۔

پاک فوج شمالی علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کوسیکیورٹی اور سہولت کی فراہمی میں پیش پیش ہیں، حال ہی میں اسکردو میں آنیوالے امریکی اور برطانوی سیاحوں نے پاکستان میں سیاحت کے فروغ کیلیے کیے گئے اقدامات کی دل کھول کر تعریف کی۔

امریکا کے کونن بلیس نے کہا کہ 2015میں بھی جب ہم نے قراقرم ہائی وے پر سفر کیا، تو پاک فوج نے ہمیں سکیورٹی دی،انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کو بین الاقوامی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں۔انھوں نے نئی سڑکوں کی تعمیر اور ایس سی او کی طرف سے سیاحوں کے لئے فور جی کی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔

برطانیہ کے راب لوکس کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا تجربہ انتہائی زبردست رہا۔انہوں نے کہا کہ جب ہمیں بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو میں نے انسٹا گرام پر پوسٹ کر دیا کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں، ہم محفوظ ہیں۔

برطانیہ کے ہی کینٹن کول نے کہا کہ سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔