مستقبل قریب میں ’’ماں‘‘ بننے کا کوئی ارادہ نہیں، کرینہ کپور

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 فروری 2014
کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان کے پہلی بیوی سے دو بچے ہیں۔ فوٹو : فائل

کرینہ کپور کے شوہر سیف علی خان کے پہلی بیوی سے دو بچے ہیں۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ ان کا مستقبل قریب میں ماں بننے کا کوئی ارادہ نہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان  پہلی بیوی سے ہونے والے بچوں کے ساتھ ہی اس قدر مصروف رہتے ہیں کہ ان کے پاس مزید بچوں کے لئے کوئی وقت نہیں، اس لئے وہ اور سیف علی خان مزید بچوں کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہے اور مستقبل قریب میں بھی اس کا کوئی امکان نہیں کہ وہ حقیقی زندگی میں ماں بنیں۔

واضح رہے کہ سیف علی خان کی پہلی بیوی سے دو سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں  جن کی عمریں بالترین 20 اور 13 برس ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔