سعودی شہری نے بیوی کو ہالی ووڈ اداکارہ ’’کم کاردشیان‘‘ کا انداز اپنانے پر طلاق دیدی

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 فروری 2014
خاتون کا خیال تھا کہ اس کا شوہر ہالی وڈ اسٹار کم کاردشیان کی شخصیت اور حسن کا دلدادہ ہے۔ فوٹو: فائل

خاتون کا خیال تھا کہ اس کا شوہر ہالی وڈ اسٹار کم کاردشیان کی شخصیت اور حسن کا دلدادہ ہے۔ فوٹو: فائل

ریاض: سعودی خاتون نے اپنے مجازی خدا کا جی لبھانے کے لئے پلاسٹک سرجری کرائی لیکن شوہر نے الٹا خفا ہوکر اسے ہی طلاق دے دی۔

عرب ویب سائیٹ ’’العربیہ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں سعودی روزنامے ’’صدا‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی خاتون کا خیال تھا کہ اس کا شوہر ہالی وڈ اسٹار کم کاردشیان کی شخصیت اور حسن  کا دلدادہ ہے۔ اگر وہ بھی اس جیسی نظر آئے تو اس کا شوہر زیادہ خوش ہوگا، بس پھر کیا تھا اس نے بھی کم کاردشیان سے مشابہت کے لیے ناصرف چہرے کی پلاسٹک سرجری کروا ڈالی بلکہ اپنی چال ڈھال اور رہن سہن کو بھی اس جیسا کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ خاوند کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اس نے سب کچھ کرڈالا لیکن اس کا نتیجہ تو الٹا ہی نکلا اس نے خاتون سے باز پرس کی اور بالاخر نتیجہ یہ نکلا کہ اس نے خاتون کو طلاق دے کر کسی دوسری عورت سے شادی رچالی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔