ماڈل کورٹس نے ایک روز میں 200 مقدمات کا فیصلہ کیا

نمائندہ ایکسپریس  منگل 19 اکتوبر 2021
ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 13 اور منشیات کے 54 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ (فوٹو : فائل)

ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 13 اور منشیات کے 54 مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز مجموعی طورپر 200 مقدمات کا فیصلہ کیا.

ماڈل کورٹس نے مجموعی طورپر 200 مقدمات کا فیصلہ کیا، ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے 13 اور منشیات کے 54 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ تمام عدالتوں نے کل 310 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔

پنجاب میں قتل کے 03 منشیات کے 10، خیبر پختونخوا میں قتل کے 1 اور منشیات کے18، سندھ میں قتل کے 9 اور منشیات کے 26 مقدمات کا فیصلہ ہوا، 2 مجرمان کو سزائے موت 2 مجرمان کو عمر قید جبکہ دیگر 17مجرمان کو 26 سال 08 ماہ 26 دن قید اور 1470000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طورپر 51 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیئے، ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 82 مقدمات کے فیصلے کردیے۔ تمام عدالتوں نے 197، گواہان کے بیانات قلمبند کیے، 21 مجرمان کو 18 سال قید اور 47300 روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔