- محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے برعکس کراچی میں خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی
- پنجاب حکومت نے رات 9 بجے بازار بند کرنے کی پابندی ختم کردی
- 100کے نوٹ پر موجود دو غلطیاں دور کرنےکی ہدایت
- لیجنڈری کرکٹر ظہیر عباس کو طبیعت بہتر ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا
- عمران خان نے بغیر اجازت ریلی نکالی، مقدمہ درج ہوگا، وزیرداخلہ
- چھوٹے بچے کی جادوگری نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
- کراچی میں ڈپارٹمنٹل اسٹور آتشزدگی؛ کثیر المنزلہ عمارت قابلِ رہائش قرار
- شعیب اختر سعودی عرب کے سرکاری مہمان بن کر حج ادائیگی کیلئے روانہ
- دوحہ مذاکرات؛ امریکا اور طالبان کا بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق
- تاجروں کا عید تک کاروباری اوقات میں پابندی ختم کرنے کا مطالبہ
- کراچی؛ وائے فائی ڈیوائس کا توہین آمیز نام رکھنے والے ملزم کا جسمانی ریمانڈ
- منکی پاکس کے بڑھتے کیسسز، ڈبلیو ایچ او نے وارننگ جاری کردی
- سرکاری عمارتوں کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ
- گاڑی میں کُشتی لڑنے کا انوکھا کھیل تیزی سے مقبول
- پریڈ گراؤنڈ جلسہ؛ پستول لے کر پنڈال میں داخل ہونے والا شخص گرفتار
- اربوں نوری سال کے فاصلے پر موجود کہکشاؤں کی تصاویر عکس بند
- دل کی صحت کے لیے اچھی نیند مفید قرار
- وزیراعظم کی اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت، نیک خواہشات کا اظہار
- بھارتی عدالت نے مسلم صحافی کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
- فضل الرحمان کے قریبی ساتھی موسیٰ خان زائد اثاثہ جات کیس میں بری
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے مقابلے، ناقص بلدیاتی انتظامات سے شہریوں کی جان کو خطرہ

نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف فٹ پاتھوں پر کھلے گٹروں میں عملہ ، شائقین کرکٹ اور سیکیورٹی اہلکاربھی گرسکتے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس
کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل7 کے مقابلے ناقص بلدیاتی انتظامات کے باعث شہریوں کی جان کے لیے خطرہ بن گئے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل لیگ کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کے ساتھ ذمہ داریاں ادا کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں اور عملے کے افراد کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف میں کھلے ہوئے گٹر خطرناک ہوں گے۔
جمعرات سے شروع ہونے والی پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور رات میں ہونے والے میچزکے تماشائیوں کی زندگیوں کوشدید خطرات لاحق ہوں گے حسن اسکوائر سے آنے والے سر سلیمان شاہ روڈ پر اسٹیڈیم کے داخلی راستوں کے سامنے نکاسی آب کے ایک درجن سے زائد گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اور وہاں سے گزرنے والے افراد کو دشواریوں کا سامناہے۔
شائقین کرکٹ کی بیشتر تعداد ان ہی راستوں سے اسٹیڈیم میں داخل ہوگی، رش اور جلد بازی کی وجہ سے بچوں، عورتوں اور بزرگ افراد کے گٹروں میں گرنے کا خطرہ ہے، شائقین کرکٹ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھلے گٹروں پرڈھکن لگائے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔