- پشاور پولیس لائن تھانے کی مسجد میں دھماکا، 50 افراد زخمی
- پی ایس ایل کے نمائشی میچ کیلیے ٹکٹ کی قیمت صرف 20روپے
- قتل کی سازش کا الزام؛ آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
- پختونخوا الیکشن کی تاریخ نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کا عدالت جانے کا فیصلہ
- حب میں مسافر بس حادثے کا مقدمہ مالکان کیخلاف درج
- پاکستانی باکسر نے دبئی میں پروفیشنل باکسنگ فائٹ جیت لی
- مار گئی ہمیں یہ مہنگائی!
- مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم اطالوی ٹی وی شو میں مدعو
- مہنگائی کیخلاف عوام بیدار ہوں، احتجاج کے بغیر مسائل کم نہیں ہونگے، حافظ نعیم
- امارات کے صدر کا اسلام آباد کا دورہ ملتوی
- حکومت سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب
- کوہاٹ میں کشتی ڈوبنے کے واقعے کا مقدمہ درج
- آسٹریلین اوپن؛ جوکووچ نے 10 ویں ٹرافی اپنے نام کرلی
- اسمبلی تحلیل کے 90 روز میں الیکشن ہونے چاہییں، لاہور ہائیکورٹ
- ’پہلے ایک تو پوری کرلیں‘ 2 ٹیموں کی تجویز پر کامران اکمل کا ردعمل
- پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز
- گلگت کے شہری کو ساڑھے 13 کروڑ روپے سے زائد کا بجلی بل موصول، انکوائری کا حکم
- 96 ارب کی مقروض ایل ڈبلیو ایم سی کو پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ
- غیرقانونی تارکین وطن واپس بلائیں ورنہ ویزا پابندیاں لگائیں گے، یورپی یونین
- اسٹیٹ بینک کی ڈالر شرح کو کیپ، ترسیلات زر اور برآمدات میں 3 ارب ڈالر نقصان کے دعوے کی تردید
’زیادہ کوچ بننے کی ضرورت نہیں ہے‘ سرفراز نے اپنی اہلیہ کو کیوں ڈانٹا؟

سرفراز احمد حال ہی میں اپنی بیوی سیدہ خوش بخت اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئے فوٹوفائل
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی ان کی اہلیہ خوش بخت کے ساتھ دئیے گئے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بیوی پر غصہ کرنے کی وجہ بتارہے ہیں۔
سرفراز احمد حال ہی میں اپنی بیوی سیدہ خوش بخت اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے ندا یاسر کے ساتھ ایک انتہائی دلچسپ واقعہ شیئر کیا جب انہوں نے اپنی بیوی کو اس وقت بہت بری طرح سے ڈانٹ دیا تھا جب خوش بخت نے انہیں کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
میزبان کے سوال پر خوش بخت نے بتایا کہ ہم دونوں کرکٹ پر بات نہیں کرتے کیونکہ نہ انہیں (سرفراز) کو کرکٹ پر بات کرنا پسند ہے اور نہ مجھے۔ اسی موقع پر سرفراز نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ بیان کرتے ہوئے کہا، یہ شروع کا واقعہ ہے جب ہماری بات پکی ہوئی تھی میں ساؤتھ افریقا گیا ہوا تھا، میرا پہلا دورہ تھا وہاں ذرا باؤنسی وکٹ ہوتی ہیں اور ساؤتھ افریقا کی ٹیم بھی بہت ٹاپ کی تھی۔
سرفراز نے کہا میں وہاں بیٹنگ کرنے گیا لیکن مجھ سے رنز نہیں بنے اور پرفارمنس نہیں ہوئی جس کی وجہ سے میں ٹیم سے باہر ہوگیا تو انہوں نے (خوش بخت) نے مجھے کہا کہ آپ ذرا بیٹنگ پر دھیان دیں اور فوکس کریں۔
میں نے خوش بخت کوبولا ’’آج تو یہ بول دیا ہے آئندہ اپنے کام سے کام رکھنا، جوبھی گراؤنڈ کے اندر ہے زیادہ کوچ بننے کی ضرورت نہیں ہے، میرے پاس ہیں کوچز۔‘‘ خوش بخت نے کہا وہ دن ہے آج کا دن ہے ہم کرکٹ پر بات نہیں کرتے۔ سرفراز کی اس بات پر ندا یاسر ہنس پڑیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔