حکومت کی مشکلات میں اضافہ؛ پاکستان ایل این جی کو جولائی کیلیے ایک بولی موصول

ویب ڈیسک  جمعرات 23 جون 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: پاکستان ایل این جی کو جولائی کے لیے صرف ایک بولی موصول ہونے کے بعد بجلی کی پیداوار کے حوالے سے بحران سنگین ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ 

اس حوالے سے بتایا گیا کہ پاکستان ایل این جی کو 39.80 ڈالرکی مہنگی ترین بولی موصول ہوئی ہے اور بولی قطر انرجی ٹریڈنگ نے جمع کرائی ہے۔

قطر انرجی نے 30 سے 31 جولائی کی ونڈو کے لیے بولی جمع کرائی ہے جبکہ دیگر تین کارگوز کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان ایل این جی نے 3سے 4 جولائی اور 8سے 9جولائی کی سپلائی کیلئے بولیاں طلب کی تھیں۔

25سے 26 جولائی اور 30سے 31جولائی سپلائی کیلئے بھی بولیاں طلب کی گئی تھیں تاہم اب پی ایل ایل بورڈ بولی کا جائزہ لے کر حتمی فیصلہ کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔