- مسلح ملزمان نے سابق ڈی آئی جی کے بیٹے کی گاڑی چھین لی
- رضوان اور فخر کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں آئرلینڈ کو ہرادیا
- آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے 6 اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی
- نارتھ ناظم آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا
- کراچی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح،پہلی پرواز عازمین حج کو لیکر روانہ
- شمسی طوفان سے پاکستان پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوئے، سپارکو
- سیاسی جماعتیں آپس میں بات نہیں کریں گی تو مسائل کا حل نہیں نکلے گا، بلاول
- جرمنی میں حکومت سے کباب کو سبسیڈائز کرنے کا مطالبہ
- بچوں میں نیند کی کمی لڑکپن میں مسائل کا سبب قرار
- مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی آوازوں کے متعلق ماہرین کی تنبیہ
- دنیا بھر کی جامعات میں طلبا کا اسرائیل مخالف احتجاج؛ رفح کیمپس قائم
- رحیم یار خان ؛ شادی سے انکار پر والدین نے بیٹی کو بدترین تشدد کے بعد زندہ جلا ڈالا
- خالد مقبول صدیقی ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین منتخب
- وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 10،10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
- برطانیہ؛ خاتون پولیس افسر کے قتل پر 75 سالہ پاکستانی کو عمر قید
- وزیراعظم کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار، ہنگامی اجلاس طلب
- جماعت اسلامی کا اپوزیشن اتحاد کا حصہ بننے سے انکار
- بجٹ میں سیلز اور انکم ٹیکسز چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
- پیچیدہ بیماری اور کلام پاک کی برکت
- آزاد کشمیر میں مظاہرین کا لانگ مارچ جاری، انٹرنیٹ سروس متاثر، رینجرز طلب
کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت دو مسافر طیارے آمنے سامنے آگئے
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کے باعث دو طیارے آمنے سامنے آگئے تاہم پی آئی اے کے کپتان کی حاضری دماغی سے دونوں مسافر طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت کی وجہ سے حادثہ ہوسکتا تھا کیونکہ 2طیارے حادثے آمنے سامنے آگئے تھے، دونوں طیارے لینڈنگ کیلئے اپروچ پر تھے۔
ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن لاہور سے کراچی آنے والی پرواز لینڈنگ کے لیے تیار تھی اور اس دوران ایک فلائٹ مخالف سمت سے لینڈ کر رہی تھی، ایئرٹریفک کنٹرولر نے نجی ایئرلائن کے طیارے کو رن وے نمبر 7جبکہ پی آئی اے کی پرواز کو رن وے نمبر25 لیفٹ پر لینڈنگ کی ہدایت کی۔
طیارے لینڈنگ کیلئے قریب تھے اور دونوں میں صرف تین مائل کا فیصلہ تھا کہ اس دوران دونوں جہازوں کے پائلٹس نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا، پی آئی اے کے کپتان نے طیارے نے فوری طور پرلینڈنگ کی اور سامنے سے آنے والے ایئر سیال کے طیارے کو گو راونڈ کی ہدایت کی۔
نجی ایئرلائن کے کپتان نے مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کو فوری طور پر لینڈنگ کرنے کے بجائے طیارے کو موڑ لیا۔
بعد ازاں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور ایئرٹریفک کنٹرولر سے بھی جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔