- کینیڈا؛ مسلمان نوجوان کو ریلوے اسٹیشن پر نماز پڑھنے سے روک دیا گیا
- پی آئی اے نے 2 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے سی اے اے احکامات ہوا میں اڑادیے
- نوجوان کرکٹرز پریشر میں آکر نروس ہوگئے، شاداب خان
- مینارپاکستان جلسے سے قبل کریک ڈاؤن ، پی ٹی آئی رہنما سلمان احمد گرفتار
- کوئٹہ کی عدالت نے حسان نیازی کی ضمانت منظور کرلی
- 1000 سی سی سے کم پاور گاڑیوں کی فروخت میں 39 فیصد کمی
- پاکستان کیساتھ تجارتی تعلقات مضبوط بنانے کیلیے تیار ہیں، روس
- 6 ارب ڈالر کا فنانسنگ گیپ، حکومت نے جنیوا کانفرنس کے وعدوں پر آس لگا لی
- فرانس میں احتجاج، صدر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مہنگی گھڑی اتار دی
- ’’میرے کلب کے لڑکے کو کیوں نہیں کھلا رہے‘‘
- سری لنکن کرکٹ کے معاملات پر آئی سی سی چوکنا
- ملک کی سیاسی صورتحال کیسے بہتر ہوگی؟
- اب واٹس ایپ پر ’’واٹس ایپ‘‘ سے بات کرنا ممکن
- ان وٹامِن اور معدنیات کی کمی ’بال گرنے‘ کی وجہ بن سکتی ہے
- بجوؤں کی کھودی گئی سرنگوں نے ریل گاڑیوں کا نظام مفلوج کردیا
- عمران خان کی قیادت میں ون ڈے ورلڈکپ جیتے 31 برس بیت گئے
- 21.28 ارب روپے کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری
- گاڑیوں کی رجسٹریشن کیساتھ ریڈیو فیس وصولی کی تجویز
- گاڑیوں کے پرزہ جات سمیت درآمدی اشیا پرعائد پابندی ختم
- پی ٹی آئی کا جلسہ، لاہور کے مختلف راستے کنٹینر لگا کر بند
جینیٹ جیکسن کے گانے سے لیپ ٹاپ کام کرنا چھوڑ دیتے تھے، مائیکروسافٹ کا انکشاف

اس گانے کی ویڈیو کا کسی لیپ ٹاپ پر چلایا جانا قریب میں موجود دوسرے لیپ ٹاپ کو بھی کریش کردیتا تھا
واشنگٹن: معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے امریکی گلوکارہ جینیٹ جیکسن کے گانے رِدم نیشن کی ویڈیو کے سبب کمپنی کے کچھ پرانے لیپ ٹاپ کے کریش ہوجانے کا انکشاف کیا ہے۔
کمپنی کے سینئر سافٹ ویئر انجینئر ریمنڈ چین نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ حال ہی میں ان کے ساتھی نے ان کو اس وقت کا ایک واقعہ بتایا جب وہ وِنڈوز ایکس پی پروڈکٹ سپورٹ میں کام کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جینیٹ جیکسن کے 1989 کے ہٹ گانے رِدم نیشن میں قدرتی طور پر ایسی گونج دار فریکوئنسی موجود ہیں جو اس وقت مائیکرو سافٹ اور دیگر کمپنیاں اپنی ہارڈ ڈرائیوز کے لیے استعمال کر رہی تھیں۔
یعنی جب وہ ویڈیو چلائی جاتی تھی تو 5400 چکر فی منٹ پر گھومنے والی ہارڈ ڈرائیوز کام کرنا چھوڑ دیتیں تھیں۔
ریمنڈ چین نے بتایا کہ بعد ازاں ایک اور عجیب چیز بھی دیکھی گئی کہ اس ویڈیو کا کسی لیپ ٹاپ پر چلایا جانا قریب میں موجود دوسرے لیپ ٹاپ کے کریش ہونے کا سبب بھی بن رہا تھا، حالانکہ اس لیپ ٹاپ میں وہ ویڈیو نہیں چلائی جا رہی ہوتی تھی۔
ہارڈ ویئر سازوں نے اس مسئلے کو ایک خصوصی آڈیو فلٹر بنا کر حل کیا جس کی مدد سے ان مشتعل فریکوئنسیز کی نشان دہی کرتے ہوئے ان کو اسپیکر سے باہر نکلنے اور ہارڈ ڈرائیو کو کریش کرنے سے قبل ختم کر دیا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔