- مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کو جُزوقتی ہیڈکوچ بنانے کا فیصلہ
- ایف بی آر کا عوام کے ٹیکسز سے اپنے افسران کو بھاری مراعات دینے کا فیصلہ
- سودی نظام کو فروغ دے کر اللہ و رسولؐ سے جنگ نہیں لڑسکتے، وزیر خزانہ
- پشاور دھماکا؛ پولیس جوانوں کو احتجاج پر نہ اکسائیں، لاشوں پر سیاست نہ کریں، آئی جی کے پی
- ایران کا حالیہ ڈرون حملوں پر اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان
- حفیظ بھی نمائشی میچ میں شرکت کرینگے، مگر بطور کھلاڑی نہیں!
- بابراعظم نے ٹرافیز اور کیپس کیساتھ تصاویر شیئر کردیں
- پی ٹی آئی دور میں تعینات 97 لا افسران کو کام سے روکنے کا نوٹیفکیشن معطل
- پاکستان کو سیکورٹی چیلنجز کا حل تلاش کرنا چاہیے، طالبان حکومت
- مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ
- پولیس لائنز دھماکے سے پہلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
- عوام پر بوجھ بڑھائے بغیر 1500 ارب کی اضافی ٹیکس وصولی ممکن، پاکستان بزنس کونسل
- شہباز گل کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر تعیناتی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
- پاک ازبک ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ نافذ العمل کردیا گیا
- پنجاب و کے پی کا عدم تعاون، سندھ کی عدم دلچسپی، ’’توانائی بچت مہم‘‘ ناکام
- پوائنٹ آف سیلز رجسٹریشن نہ کرانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن
- بیرسٹرشہزاد الٰہی کو نیا اٹارنی جنرل پاکستان مقررکرنے کا فیصلہ
- مکی آرتھر کا دوبارہ کوچ بننا ’’ پاکستان کرکٹ پر طمانچہ‘‘ ہے، مصباح
- گیس پائپ لائن منصوبہ کراچی کے بجائے گوادرسے شروع کرنے پرغور
- مس انوائسنگ سے منی لانڈرنگ زرمبادلہ باہر بھجوانے کا انکشاف
اگست میں ترسیلاتِ زر کا حجم 2.72 ڈالر تک پہنچ گئیں

روپیہ مسلسل زوال پذیر، گذشتہ روز ڈالر 5ہفتوں کی بلندترین سطح 231.92 روپے تک پہنچ گیا۔ فوٹو: فائل
کراچی: اگست 2022ء میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن بھیجی گئی رقوم کا حجم 2.72 ارب ڈالر رہا جب کہ اگست میں موصولہ ترسیلاتِ زر کا حجم جولائی 2022ء کی نسبت 8فیصد زائد رہا۔
ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ریسرچ ہیڈ سمیع اﷲ طارق نے کہا کہ تعطیلات ختم ہونے کی وجہ سے اگست میں ترسیلاتِ زر کو سہارا ملا، اس کے علاوہ پاکستان سے روزگار کی تلاش میں بیرون ملک جانے والے شہریوں کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ اس وجہ سے بھی ترسیلاتِ زر کا حجم وسیع ہوا ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق جنوری تا اگست 530749 پاکستانی کے روزگار کے مقصد سے بیرون ملک گئے، یعنی ماہانہ 66344 پاکستانیوں نے روزگار کے سلسلے میں بیرون ملک کا رخ کیا۔
سمیع اﷲ طارق کا کہنا تھا کہ افرادی قوت کی برآمد میں نمایاں اضافے کی وجہ سے رواں مالی سال میں ترسیلاتِ زر کا حجم 32ارب ڈالر تک پہنچ جانا چاہیے۔ تاہم ترسیلاتِ زر میں اضافے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ مسلسل آٹھویں روز بھی روپے کی قدر زوال پذیر رہی۔ گزشتہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2.10 روپے کم ہوگئی اور ڈالر 5ہفتوں کی بلندترین سطح 231.92 روپے تک پہنچ گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔