فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنانے پر احمد علی بٹ کا شرمیلا فاروقی کو سخت جواب

ویب ڈیسک  جمعـء 23 ستمبر 2022
پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار اور  شوبز سے وابستہ افراد نجی ایوارڈ تقریب کیلئے ٹورنٹو کے دورے پر گئے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)

پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار اور شوبز سے وابستہ افراد نجی ایوارڈ تقریب کیلئے ٹورنٹو کے دورے پر گئے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احمد بت نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کو گزشتہ روز  فنکاروں پر کی گئی تنقید کا سخت جواب دے دیا۔

پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک جانب عالمی شہرت یافتہ انجلینا جولی دادو کا دورہ کر رہی ہیں، یہاں سیلاب متاثرین میں پیار و محبت بانٹ رہی ہیں.

دوسری جانب ہمارے فنکار ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے ٹورونٹو میں گھوم پھر رہے ہیں ان میں سے کسی ایک نے بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔


جس پر احمد علی بٹ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے  شرمیلا فاروقی کی تنقید پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔

احمد علی بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  ’انجلینا جولی کے پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں تو پاکستانی شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ ٹورنٹو پارٹی کرنے چلے گئے؟‘۔

انہوں نے واضح کیا کہ ’پارٹی سے مراد آپ کی سیلاب متاثرین کے لیے منعقد کیا گیا فنڈ ریزنگ ڈنر ہے، جس کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں!

فنکاروں پر تنقید، احمد علی بٹ کا شرمیلا فاروقی کو جواب

اس پروگرام سے جمع کی گئی رقم کا 50 فیصد سیلاب زدگان کی امداد کے لیے عطیہ کیا جائے گا۔ پھر۔ اینجلینا جولی ہم سے اچھی ہے!‘۔

انہوں نے پی پی کی کارکردگی کے حوالے سے لکھا کہ آپ سب تو ہم سے زیادہ اچھا کام کرتے ہیں، کراچی کے حالات گواہ ہیں اس بات کے‘۔

خیال رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار اور شوبز سے وابستہ افراد نجی ایوارڈ تقریب کیلئے ٹورنٹو کے دورے پر گئے ہوئے ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔