ٹریفک جام سے شروع ہونے والی محبت شادی میں تبدیل

ویب ڈیسک  اتوار 25 ستمبر 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

بنگلورو: بھارتی ریاست کرناٹکا میں کامیاب محبت کا ایک ایسا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف کی جانب سے شیئر کردہ ٹویٹ میں ایک حیران کن کہانی بتائی گئی جس کے مطابق ٹریفک جام کے دوران ایک لڑکی اور لڑکے کو محبت ہوئی اور پھر دونوں کی شادی ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لڑکا کوئی اور نہیں بلکہ میں ہی ہوں، جس کی اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات سونی ورلڈ سگنل پر ہوئی تھی۔


صارف نے بتایا کہ ’اجی پورہ پُل کی تعمیرات کی وجہ سے ہم ٹریفک میں پھنس گئے تھے، جس پر میں نے خاتون کو گھر چھوڑنے کی پیش کش کی اور پھر راستے میں ہم نے قریبی ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھایا‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس کھانے کی وجہ سے ہماری زندگی میں تبدیلی آئے اور پھر دو سال پہلے ہم نے شادی کرلی مگر پُل ابھی تک زیر تعمیر ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔