- مسجد نبوی میں افطار کے پکوان کیلیے 11 غذائی کمپنیوں کی منظوری
- زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 10 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
- سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس نقوی کیخلاف ریفرنس پر ابتدائی کارروائی شروع
- راہداری ریمانڈ منظور؛ کوئٹہ پولیس حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر روانہ
- پنجاب، پب جی گیم مزید 2 نوجوانوں کی زندگیاں نگل گیا
- پنجاب، کے پی انتخابات کیلیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر
- بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رمضان کی آمد پر خصوصی پیغام
- نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان
- وزیراعظم شہباز شریف کے لاہور اور قصور کے اچانک دورے
- پہلا ٹی20؛ پاکستان نے اپنی پلینگ الیون کا اعلان کردیا
- پاکستانی ٹوئٹر صارفین کے لیے بلیو ٹک سبسکرپشن قیمتاً متعارف
- کراچی؛ تھانے میں قید 3 نوجوان بازیاب، بچھو بیچنے کے بہانے بلاکر قید کیا گیا
- زمان پارک آپریشن میں برآمد اسلحہ غیرقانونی نکلا
- کیرئیر کے عروج پر مجھے زہر دیا گیا تھا، عمران نذیر کا انکشاف
- عمران خان حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں پیش
- عمران خان اب اپنے قتل کے بارے میں نیا سازشی بیانیہ بنا رہے ہیں، وزیر دفاع
- مودی کو چور کہنے پر راہول گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کردی گئی
- تیونس میں تارکین وطن کی 4 کشتیاں ڈوب گئیں؛ 100 سے زائد افراد سوار تھے
- یمن؛حوثی باغیوں نے بھی طالبان کی طرز پر خواتین پرپابندیاں عائد کردیں
- سندھ میں کورونا بڑھنے لگا، شہریوں کو ماسک اور سماجی فاصلے کا مشورہ
سندھ طاس معاہدے پر 6برس پرانا تعطل ٹوٹ گیا

مشیل لینو کو غیر جانبدار ماہر، شان مرفی کو ثالثی عدالت کا چیئرمین مقرر کردیا۔ فوٹو:فائل
اسلام آباد: عالمی بینک نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی دریاؤں پر 2پن بجلی منصوبے لگانے پر پاکستان کے خدشات دور کرنے کیلیے متوازی طور پر دو قانونی عوامل شروع کرنے کا اعلان کیاہے، جس سے 6برس پرانا تعطل ٹوٹ گیا۔
1960ء کے سندھ طاس معاہدے نے تب پیچیدہ راستہ اختیار کیا جب اسلام آباد اور نئی دہلی معاہدے میں دیئے گئے تنازعات کے حل کیلئے کسی طریقہ کار پر اتفاق رائے پیدا نہ کر سکے۔
عالمی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا سندھ آبی معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریوں کے مطابق وہ تقرریاں کی ہیں جو اسے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے سلسلے میںبھارت اور پاکستان کی طرف سے درخواست کردہ دو الگ الگ عمل میں کرنے کا منشور دیا گیا تھا۔
بھارت نے غیر جانبدار ماہر کی تقرری کی درخواست کی تھی جبکہ پاکستان نے ثالثی عدالت کا انتخاب کیا تھا۔عالمی بینک نے مشیل لینو کو غیر جانبدار ماہر اور پروفیسر شان مرفی کو ثالثی عدالت کا چیئرمین مقرر کیاہے۔ وہ انفرادی حیثیت میں مضامین کے ماہرین کے طور پر اور کسی بھی دوسری تقرری سے آزادانہ طور پر فرائض انجام دیں گے ۔
پاکستان کے انڈس کمشنرمہر علی شاہ نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا ثالثی عدالت کو حکم امتناعی دینے کا اختیار حاصل ہے جبکہ غیر جانبدار ماہر کے پاس ایسے اختیارات نہیں ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی ایک عمل پر اتفاق رائے پیدا نہ ہونے کے بعدعالمی بینک نے کام کیا۔ 2016ء میں پاکستان نے اس سے کہا وہ 2 پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پر خدشات پر غور کرنے کیلئے ثالثی عدالت کے قیام میں سہولت فراہم کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔