4590 میگاواٹ شارٹ فال، ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 28 مارچ 2014
طلب میں اضافہ پیداوار میں کمی،شہروں میں 14 اور دیہات میں18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ۔
 فوٹو: فائل

طلب میں اضافہ پیداوار میں کمی،شہروں میں 14 اور دیہات میں18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ۔ فوٹو: فائل

لاہور: بجلی کی طلب میں اضافہ اور پیداوار میں کمی کے باعث شارٹ فال ساڑھے4ہزار میگا واٹ سے بھی تجاوز کرگیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں ایک بار پھربدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اوسطاً 2گھنٹے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جمعرات کو شہروں میں14اور دیہات میں18گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی گئی۔ ملک کے بیشترشہروں میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ دوسری جانب پی ایس اوکی جانب سے تیل کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے پیداوارمیں کمی کارجحان ہے۔گزشتہ روزبھی لیسکوسمیت تمام تقسیم کارکمپنیوں کی ہرسب ڈویژن میں مختلف اوقات میں ایک ایک فیڈرمرمت اور نقص کے نام پر6سے8گھنٹے تک کے لیے بند رکھا گیا۔ انرجی منیجمنٹ سیل کے ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی مجموعی طلب13310 میگاواٹ جبکہ پیداوار 8720 میگاواٹ رہی، طلب و رسد میں 4590 میگا واٹ کا فرق رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔