- اپنی بیٹی کو شاہین کے نکاح میں دیا دونوں کو مبارک ہو،شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
- بھارتی ہٹ دھرمی برقرار، ٹیم پاکستان بھیجنے سے پھر انکار
- 500 واں ٹی ٹوئنٹی، بنگلہ دیش لیگ میں شعیب کو گارڈ آف آنر پیش
- برطانیہ میں ماؤں سے بچوں میں ہیپاٹئٹس کی منتقلی میں اہم پیشرفت
- نیویارک میں گڑھا تین افراد کو نگل گیا جنہیں بمشکل بچالیا گیا
- ایلون مسک کا تخلیق کاروں کے لیے معاوضے کا اعلان
- ٹیکسٹائل اور ریڈی میڈ گارمنٹس پاکستانی معیشت میں اہم
- جنوری 2023، سیمنٹ کی فروخت میں 1.15 فیصد اضافہ
- کاغذ 200 فیصد مہنگا، درسی کتب، اسٹیشنری کی قیمتیں بڑھ گئیں
- کراچی کی 2 لاکھ 16 ہزار بجلی کی تنصیبات کو محفوظ بنایا، چیئرمین نیپرا
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
سال میں ایک بار کِھلنے والا عجیب و غریب پھول

کوئن آف دی نائٹ (ملکہ شب) پھول اپنی مسحورکن خوشبو کی وجہ سے مشہور ہے لیکن سال میں صرف ایک بار رات میں کِھلتا ہے۔ فوٹو: وکی پیڈیا
برازیل: فطرت کے حسین نظام میں ایک پھول ایسا بھی ہے جو بظاہر کانٹےدار کیکٹس کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے لیکن اپنے دیدہ زیب حسن کی بنا پر پسند کیا جاتا ہے۔ یہ پھول سال میں ایک مرتبہ صرف رات کو ہی کِھلتا ہے اور خوشبو بکھیرتا ہے۔ اسی بنا پر اسے ملکہ شب (کوئن آف دی نائٹ) کہا جاتا ہے۔
کوئن آف دی نائٹ کا حیاتیاتی نام ایپی فائلم آکسی پیٹالم ہے جس سےبڑے سفید پھول برآمد ہوتے ہیں۔ پھول کی پنکھڑیاں اسی لگتی ہیں کہ گویا اس پر کسی نے موم پھیردیا ہے لیکن یہ پھول رات کو صرف چند گھنٹوں کےلیے ہی اپنی بہار دکھاتا ہے۔ سورج طلوع ہونے پر یہ دوبارہ بند ہوجاتا ہے اس طرح دنیا بھر کے لوگ اس نایاب منظر کے منتظر رہتے ہیں۔
ملکہ شب نامی پھول میکسکو کے جنگلات اور وسطی امریکہ میں پایا جاتا ہے۔ پھول کھلنے کے عمل کو دیکھنے والے خود کو خوش نصیب تصور کرتےہیں۔ اس کی وجہ یہ ہےکہ موسمِ بہار یا گرما میں کسی بھی رات کو یہ اپنا نظارہ کرواتا ہے اور لوگ اس کے منتظر رہتے ہیں۔
جن افراد نےپھول کِھلنے کے بعد اس کی خوشبو سونگھی ہے انہوں نے اسے دنیا کا سب سے مہکتا پھول قرار دیا ہے۔ پھول کِھلتے وقت قدرے سفید ہوجاتا ہہے اور اس کی خوشبو مدتوں یاد رہتی ہے۔
اسی پھول کی ایک اور قسم آرکڈ کیکٹس بھی ہے جو روزانہ رات کے وقت ہی کھلتا ہےکیونکہ چمکادڑیں اس سے زردانے لے کر دوسرے پودے تک پولی نیشن کا عمل انجام دیتی ہیں. تاہم ملکہ شب سال میں ایک وقت ہی کھلتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔