- حافظ قرآن کیس میں وہ باتیں زیربحث آئیں جو کیس کا حصہ ہی نہ تھیں، جسٹس شاہد
- عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب تحقیقات کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا
- ورلڈکپ؛ پاکستان اپنے میچز سری لنکا یا بنگلہ دیش میں کھیلنا چاہتا ہے، پی سی بی
- ٹیریان کیس؛ عمران خان کو نااہل قرار دینے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
- جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ معطل
- وزیراعظم کا جسٹس فائز کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا حکم
- عمران خان کی تمام مقدمات کے اخراج کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
- قومی اسمبلی؛ حکومت کا ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے بجلی سبسڈی ختم کرنے کا اعتراف
- نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد
- مہنگائی کے اثرات؛ لیڈیز ٹیلرز رمضان میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں
- کراچی سٹی کورٹ سے راہداری ضمانت منظوری، حسان نیازی کو رہا کردیا گیا
- عدالتی اصلاحات سے متعلق بل 2023 سینیٹ سے بھی منظور
- جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کو لوٹنے والی خاتون گرفتار
- پاک بحریہ کا رات میں زمین تا فضا مار کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ
- مفت آٹا اور عوام کی حالت زار
- الخدمت سندھ کے تحت 3000 خاندانوں میں راشن تقسیم
- کرسی کا جھگڑا، آفس ورکر نے ساتھی کو گولی مار دی
- فلپائن؛ کشتی میں آگ لگنے سے 3 بچوں سمیت 31 مسافر ہلاک
- انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ٹوٹ گیا
- احاطہ عدالت میں صحافیوں پر تشدد؛ پولیس کو درخواست پر جلد کارروائی کا حکم
حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین ’غیر رسمی رابطے‘ شروع ہوگئے ہیں، فواد چوہدری

—فائل فوٹو
لاہور: سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے “غیر رسمی رابطے” شروع ہو گئے ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں، ہمیں عام انتخابات کی تاریخ دے دیں ورنہ ہم اپنی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔
انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی بھی نظام ملک میں استحکام نہیں لا سکتا۔
’’ہماری کوششوں کے باوجود عدلیہ اور مسلح افواج کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ آ رہا ہے‘‘
علاوہ ازیں فواد چوہدری نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی مسلح افواج اور عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں “بہتری” کی خواہاں ہے، ہم نہیں چاہتے کہ فوج یا عدلیہ سے ہمارے اختلافات بڑھیں، ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ اداروں کے ساتھ ہمارے اختلافات کم ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ لیکن ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ بہتری کے لیے ہماری کوششوں کے باوجود عدلیہ اور مسلح افواج کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ آ رہا ہے کچھ عناصر اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کے پی کے اور پنجاب اسمبلیوں کو تحلیل کرنے دھمکی اس وقت سامنے آئی جب عمران خان نے کہا کہ پارٹی اب کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہے گی۔
’’پارٹی کی سینئر قیادت اسمبلیاں تحلیل کرنے پر غور کرے گی‘‘
اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی نے منگل (6 دسمبر) کو سینئر قیادت کے ساتھ میٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ استعفے جمع کرانے پر قانون سازوں کے درمیان اختلاف تھا، لیکن اس معاملے پر حتمی فیصلہ عمران خان نے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، لاہور کے ایم این ایز اور ایم پی اے کو ان کی بات سننے کے لیے بلایا ہے، 6 دسمبر کو عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلایا ہے تاکہ سیاست اور اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جا سکے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔