ہاشم آملا کرکٹ سے مکمل ریٹائر ہوگئے، ملکی بیٹنگ کوچ کے لیے بھی فیورٹ

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 19 جنوری 2023
دو دہائیوں پر محیط فرسٹ کلاس کیریئر میں ہاشم نے پروفیشنل فارمیٹس میں مجموعی طور پر 34104 رنز بنائے۔ فوٹو : فائل

دو دہائیوں پر محیط فرسٹ کلاس کیریئر میں ہاشم نے پروفیشنل فارمیٹس میں مجموعی طور پر 34104 رنز بنائے۔ فوٹو : فائل

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی بیٹر ہاشم آملا نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

انگلش کاؤنٹی سرے کی جانب سے چیمپئن شپ میں واپسی کا پروانہ نہ ملنے پر انھوں نے کیریئر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، دو دہائیوں پر محیط فرسٹ کلاس کیریئر میں ہاشم نے پروفیشنل فارمیٹس میں مجموعی طور پر 34104 رنز بنائے۔

2004 سے 2019 کے دوران 124 ٹیسٹ میچز میں انھوں نے جنوبی افریقہ کے لیے 9282 رنز نام کیے، وہ ایس اے 20 میں سردست ایم آئی کیپ ٹاؤن کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری بھی سنبھالے ہوئے ہیں، انھیں ملکی ٹیم کے نئے بیٹنگ کوچ کیلیے بھی فیورٹ خیال کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔