- شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت
- شیخ رشید کا گرفتاری کے بعد میڈیا کے سامنے اہم بیان
- سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا
- پی سی بی نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا
- آئی ایم ایف کی شرط پوری؛ بینکوں کوسرکاری افسران کے اثاثہ جات کی تفصیلات تک رسائی
- شاہین آفریدی اپنے نکاح کیلئے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
- شاہد آفریدی نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا
- سندھ میں 3 دن سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے، سوئی سدرن
- مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت میں مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
- فلم ’پٹھان‘ کی غیرقانونی نمائش: سندھ سینسر بورڈ کا ایکشن
- عمان؛ جھولا گرنے سے 7 بچے اور ایک خاتون شدید زخمی
- بابر اعظم نے سال کے بہترین کرکٹر کی ٹرافی وصول کرلی
- گورنر پنجاب کا صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار
- بھارت؛ تاجر نے فیس بک لائیو آکر خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات میں رہائشی ویزے کے حامل افراد کیلیے خوش خبری
- باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
- پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا
- ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ای سی پی کے فیصلے کیخلاف اپیل؛ عدالت کل فیصلہ سنائے گی
- پی ٹی اے کا توہین آمیز مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کیخلاف بڑا ایکشن
- دماغی امواج میں تبدیلی سے سیکھنے کا عمل تین گنا تیز ہوسکتا ہے!
بھنورا روبوٹ زراعت میں کامیابی کی جست بھرنے کے لیے تیار

بھنورے سے متاثر ہوکر ایک بایوبوٹ ایکچوایٹر بنایا گیا ہے جو زرعی امور کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تصویر بشکریہ پاپولر سائنس
الینوائے: ہم ایک عرصے سے جانوروں سے متاثر ہوکر روبوٹ بنارہے اب جامعہ الینوائے کے سائنسدانوں نے ایک ایسا سادہ روبوٹ بنایا ہے جو جو کھیتوں اور فصلوں میں اچھل کر ان کی نگرانی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کے بارے میں آگاہ کرسکیں گے۔
ڈاکٹر سمیع توفیق اور ان کے ساتھیوں نے کئی برس تک پھدکنے والے بھنوروں کے ارتقا، جسمانی ساخت اور حرکات پر غور کررہے ہیں۔ انہوں نے اب اچھلنے والے بھنورے کا نقال روبوٹ بنایا ہے۔ یہ روبوٹ اپنی جسامت سے کئی گنا جست بھر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر توفیق اور دیگر نے ایسا ایک روبوٹ بنایا ہے جس میں کوائل کھلتی اور بند ہوتی ہیں۔
اس روبوٹ کے اسپرنگ اور ایکچوایٹرز کئی ڈیزائن سے گزارے گئے ہیں۔ یہ اسنیپ بکلنگ کے عمل سے اچھلتا ہے اور عین بھنورے کی طرح کارکردگی دکھاتا ہے۔ روبوٹ بھنورے کی تحقیقات نیشنل اکادمی برائے سائنسِس کی پروسیڈنگز میں شائع ہوئی ہیں۔
اس روبوٹ کو مشکل جگہوں پر پہنچانے اور زرعی استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ توفیق نے اب تک اس ایکچوایٹر کے چار ماڈل بنائے ہیں جس میں بھنوروں کی معلومات اور خود ریاضیاتی ماڈل بنایا ہے۔ آخر کار برسوں کی محنت کے بعد دوماڈل منظور کئے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ روبوٹ بڑے کھیتوں میں استعمال ہوسکتا ہے کیونکہ ڈرون اتنی بلندی پر رہتے ہوئے فصلوں کو اس طرح سے نہیں پرکھ سکتے ہیں جس طرح یہ روبوٹ بھنورا کرسکتا ہے۔ اس پر طرح طرح کے سینسر لگا کر ماہرین اپنے مقاصد پورے کرسکتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔