شرح سود میں اضافہ کاروبار مخالف اقدام ہے، ایف پی سی سی آئی

بزنس رپورٹر  بدھ 25 جنوری 2023
ملک بھر کے تاجر، صنعتکار اوربز نس کمیونٹی صدمے کا شکار ہے، صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ ۔ فوٹو: فائل

ملک بھر کے تاجر، صنعتکار اوربز نس کمیونٹی صدمے کا شکار ہے، صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ ۔ فوٹو: فائل

کراچی: وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے 17 فیصد کر دینے کو کاروبار مخالف اور معاشی ترقی کے مخالف قرار دے دیا۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان نے مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کی جانب سے پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹ(bps) اضافے کے ساتھ 17 فیصد کر دینے کو کاروبار مخالف اور معاشی ترقی کے مخالف قرار دیتے ہوئے اپنی گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عرفان اقبال شیخ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تاجر، صنعتکار اوربز نس کمیونٹی صدمے کا شکار ہے اور اب پریشان ہے کہ معاشی سرگرمیوں، پاکستان میں کاروبار کومنافع بخش رکھنے اور برآمدات پر اس کے ناگزیر منفی اثرات سے کیسے نمٹا جائے گا، ان حالات میں کہ درآمد کنندگان، صنعتکاروں اور ایس ایم ایز کے لیے کسی قسم کا حکومتی تعاون، مراعات یا سہولیات موجود نہیں ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔