فیصل آباد؛ ایریا منیجر اور 8 بینک برانچز کا عملہ 1 ارب لیکر بیرون ملک فرار

ایکسپریس رپورٹ  ہفتہ 9 ستمبر 2023
ایریا منیجر،سیاسی شخصیت کے داماد نے 500 اکاؤنٹ ہولڈرزکوزیادہ منافع کالالچ دیا۔ فوٹو: فائل

ایریا منیجر،سیاسی شخصیت کے داماد نے 500 اکاؤنٹ ہولڈرزکوزیادہ منافع کالالچ دیا۔ فوٹو: فائل

فیصل آباد: مدینہ ٹاؤن میں نجی بینک کا ایریا منیجر اکاؤنٹ ہولڈرز کے ایک ارب روپے سے زائد لے کر بیرون ملک فرار ہوگیا، شکایات پر ایف آئی اے اور بینک کی ٹیم نے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ میں واقع ایک بینک کے ایریا منیجر اور ایک سیاسی شخصیت کے داماد راجہ عامر کیانی نے 8بینک برانچوں کے عملہ کیساتھ ملکر500 سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرزکو کم رقم پر زیادہ منافع دینے کا لالچ دیکر رقم حاصل کی اور ان کو جعلی رسیدیں دیں، 5ماہ سے ایریا منیجر راجہ عامر کیانی اور اس کا عملہ پانچ سو سے زائد اکاؤنٹ ہولڈرز کو منافع کا لالچ دیتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کا اسکینڈل

ایریا منیجر سمیت مختلف برانچز کا عملہ ایک ارب روپے سے زائد کی رقم لیکر بیرون ملک فرار ہوگیا جس کے بعد اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا اس دوران متاثرہ اکاؤنٹ ہولڈرز کی جانب سے ایف آئی اے سمیت افسران کو درخواستیں ارسال کی گئیں جس پرایف آئی اے نے سوساں روڈ پر واقع نجی بینک کا ریکارڈ اپنی تحویل میں لیتے ہوئے معاملے کی چھان بین شروع کردی جبکہ بیشتر اکاؤنٹ ہولڈرز نے منافع کے لالچ میں اپنے کروڑوں روپے ایریا منیجر کے حوالے کئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔