- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
12 ایکسچینج کمپنیز کو غیرملکی کرنسیوں کی قیمت کے یومیہ تعین کی ہدایات جاری
کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن کرنسی مارکیٹ میں شرح تبادلہ کو شفاف بنانے کی غرض سے ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کو 26دسمبر سے نئے میکنزم کے تحت 6اہم غیرملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ کے تعین اور اجراء کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کو بھیجے گئے خط میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ وہ 6اہم غیرملکی کرنسیاں جن میں امریکی ڈالر ، یورو کرنسی ، برطانوی پاؤنڈ ، جاپانی ین ، اماراتی درہم اور سعودی ریال شامل ہیں کے اختتامی شرح مبادلہ کا تعین نامزد 12 مجاز ایکس چینج کمپنیاں یومیہ بنیادوں پر کریں گی، جو 75فیصد مارکیٹ شئیر کی حامل ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ایکس چینج کمپنیاں ایسوسی ایشن کے توسط سے روزانہ شام ساڑھے 4بجے کرنسیوں کی خرید وفروخت کی شرحیں جمع کرانے کی پابند ہونگی.
خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی ایکس چینج کمپنی ایک ماہ میں پانچ کاروباری ایام میں ان اہم غیرملکی کرنسیوں کی شرح مبادلہ دینے میں ناکام ہوئیں تو انہیں ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے ذریعے اس ضمن میں وضاحت کرنی پڑے گی.
خط میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن غیرملکی کرنسیوں کی سادہ اوسط شرحوں کو شام 5بجے تک اسٹیک ہولڈرز کو فراہم کرے گی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے مرکزی بینک کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے جاری کردہ ہدایات کی روشنی میں من وعن عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے اس نئے میکنزم منی لانڈرنگ، سٹے بازی سمیت دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا جبکہ ڈالر سمیت دیگر اہم غیرملکی کرنسیوں کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی مزید حوصلہ شکنی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔