پی اسی ایل9 فائنل؛ امریکی قونصل جنرل کی گاڑی کو نیشنل اسٹیڈیم کے دروازے پر حادثہ

اسپورٹس رپورٹر  منگل 19 مارچ 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

  کراچی: پی ایس ایل 9 کا فائنل دیکھنے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے امریکی قونصل جنرل کی گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرا گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے میں کانر ٹربل محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، واقعہ کے بعد   کھلبلی مچ گئی اور سیکیورٹی حکام کی دوڑیں لگ گئیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل9؛ واٹسن تاریخ کے مہنگے ترین کوچ ثابت

واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 فائنل کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سمیت اہم شخصیات اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئی ہیں جس کے باعث سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔