اسرائیل کا لبنان میں امدادی مرکز پر حملہ؛ حزب اللہ کے جنگجو سمیت 7 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 27 مارچ 2024
اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا (فوٹو فائل)

اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا (فوٹو فائل)

تل ابیب: اسرائیل نے لبنان کے جنوبی علاقے میں وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کے علاقے نبطیہ میں اسرائیل نے ایک امدادی مرکز اور عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی جس میں مجموعی طور پر 7  افراد جاں بحق ہوگئے۔

حزب اللہ کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے  دو قصبوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا جس میں ہمارے 3 جانباز شہید ہوگئے جب کہ 2 زخمی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا ہے جس میں شدت پسند تنظیم کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 2006 کی لبنان جنگ کے بعد حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان ہونے والی تازہ جھڑپیں بدترین سرحد پار مداخلت ہے۔ جس کا آغاز اسرائیل نے 7 اکتوبر کے بعد سے کیا ہے۔

اسرائیل حماس کے 7 اکتوبر کی حملے کا معاون و مددگار لبنان کی ایرانی حمایت یافتہ مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کو سمجھتا ہے اور چار ماہ سے حزب اللہ اور حماس کو لبنان میں مسلسل نشانہ بنا رہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔