- وزیرداخلہ کا منشیات گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
- ہیڈ کوچ اظہر محمود نے شکست میں بھی مثبت پہلو تلاش کرلیے
- راشد لطیف نے ٹیم کی توجہ منتشر ہونے کا اشارہ دیدیا
- اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
- تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد
- اُلٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
- امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پر آگئی
- نظام انصاف ٹھیک ہونے تک کچھ ٹھیک نہیں ہوگا:فیصل واوڈا
- پہلا ٹی ٹوئنٹی: ویسٹ انڈیز نے پاکستان ویمن ٹیم کو ایک رن سے شکست دے دی
- خیبر پختونخوا: صوبائی وزراء اور مشیروں کی مراعات میں اضافے کی سمری تیار
- فوج سے جلد مذاکرات ہوں گے، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات ہوگی، شہریار آفریدی
- چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صُلح ہوگئی
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صُلح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے بچوں کی خاطر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حال ہی میں نوازالدین صدیقی اور اُن کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے اپنی شادی کی 14ویں سالگرہ کا جشن منایا جس کی تصویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی تھی۔
تصویر میں نوازالدین صدیقی اور عالیہ صدیقی کو اپنے دونوں بچوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، اس پوسٹ نے مداحوں کو حیران کردیا تھا کیونکہ گزشتہ کچھ عرصے سے اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبریں چل رہی تھیں۔
اس پوسٹ کے بعد عالیہ صدیقی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں میری زندگی میں کچھ چیزیں بدلی ہیں، مجھے لگتا کہ جس طرح ہم دنیا کے ساتھ اپنی زندگی کے تلخ حالات شیئر کرتے ہیں تو اسی طرح ہمیں اپنی زندگی کی اچھی چیزوں کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرنا چاہیے، اسی لیے ہم نے ہماری شادی کی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جوکہ ہم نے ہمارے بچوں کے ساتھ منائی تھی۔
عالیہ صدیقی نے کہا کہ نوازالدین صدیقی اور میرے رشتے میں جو مسئلہ درپیش تھا وہ ہمیشہ کسی تیسرے شخص کی وجہ سے تھا لیکن اب یہ غلط فہمی ہماری زندگی سے دور ہوگئی ہے اور ہم نے اپنے بچوں کی خاطر صُلح کرکے ایک ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو نجی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے روک دیا
انہوں نے کہا کہ زندگی میں اب الگ رہنے کا کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ بچے بھی بڑے ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ہماری بیٹی اپنے والد کے بہت قریب ہے تو وہ ہمارے رشتے کے مسائل کی وجہ سے کافی پریشان تھی۔
نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہمارے بچے ہماری علیحدگی کو برداشت نہیں کرسکتے تھے، اس لیے ہم نے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا، ہم مزید نہیں لڑیں گے اور پُرامن طریقے سے مل جُل کر رہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے نوازالدین صدیقی اور اُن کی اہلیہ عالیہ کے رشتے میں کافی مسائل چل رہے تھے، اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے۔
نوازالدین صدیقی کی عالیہ نے طلاق کی درخواست بھی دائر کی تھی جبکہ بمبئی ہائی کورٹ نے نواز الدین اور اہلیہ عالیہ صدیقی کو بچوں کا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن اداکار نے عالیہ کو اپنی اہلیہ ماننے سے انکار کردیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔