ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد

نمائندہ ایکسپریس  ہفتہ 13 اپريل 2024
پاکستان میں صارفین بیرون ملک سے درآمد موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں 
 (فوٹو : فائل)

پاکستان میں صارفین بیرون ملک سے درآمد موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں (فوٹو : فائل)

اسلام آباد: مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔

ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون تیار ہونے کے باوجود رواں مالی سال 2023-24کے دوران موبائل فون کی درآمد میں 100 فیصد سے زائد اضافہ کیساتھ مجموعی طور پر ایک ارب 14 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے ہیں۔

اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان میں آئی پیڈ اور اسمارٹ فون استعمال کرنے والے صارفین بیرون ملک سے درآمد کیے گئے موبائل فونز خریدنے کو ترجیح دے رہے ہیں، وفاقی ادارہ شماریات

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔