میں صدر ہوتا تو ایران کی اسرائیل پر حملے کی ہمت نہیں ہوتی؛ ڈونلڈ ٹرمپ

ویب ڈیسک  اتوار 14 اپريل 2024
ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو ہمیشہ کیلیے ختم کرنے کا اشارہ دیا، فوٹو: فائل

ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو ہمیشہ کیلیے ختم کرنے کا اشارہ دیا، فوٹو: فائل

 واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر ایران کبھی حملہ نہ کرپاتا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جوبائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی بزدلی کی وجہ سے ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران کے اسرائیل پر حملے کے معاملے میں موجودہ حکومت نے جو کمزوری دکھائی وہ ناقابلِ یقین ہے۔ جوبائیڈن نے اسرائیل کی ویسی حمایت نہیں کی جیسے کرنی چاہیے تھی۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیل پر مزید حملوں سے متعلق ایران کے آرمی چیف کا بیان سامنے آگیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کی کمزوری کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حماس اور ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا جس کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امریکی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ کے باہر جشن 

سابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنی ہر ممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگر میں دوبارہ صدر بن گیا تو اسرائیل کو کسی بھی معاملے میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار حماس کو جڑ سے ختم کرنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔