- آزادی مارچ؛ عمران خان، مراد سعید شاہ محمود 2 مقدمات میں بری
- وزیراعظم کے دورہ چین سے اسٹریٹجک تعاون بڑھے گا، چینی سفیر
- ملک کے مقامی قرضوں میں 4ہزار 622 ارب کا اضافہ ریکارڈ
- اسلام آباد ہائیکورٹ؛ لاپتا افراد کے مقدمات کی براہ راست سماعت کا لنک جاری
- نیشنل سیونگز کو نئے بانڈز کے اجرا سے 1.515 ٹریلین روپے بچت
- فطرت سے پیار... ماحولیاتی مسائل حل کرنے کیلئے رویے بدلنا ہونگے!
- کرکٹرز بے کار چاہت فتح سپر اسٹار
- دنیا کی سب سے بھاری موٹرسائیکل
- کھانے کے ذائقے کو بہتر کرنے والا اسمارٹ چمچ
- 13 سبزیاں اور پھل جنہیں کھانے سے پہلے لازمی دھوئیں
- فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، مالدیپ میں اسرائیلیوں کے داخلے پر پابندی عائد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ نمیبیا نے عمان کو سپراوور میں 11 رنز سے شکست دیدی
- محمود احمدی نژاد ایک مرتبہ پھر ایران کی صدارتی دوڑ میں شامل
- سندھ کے 19 اضلاع میں انسداد پولیومہم کا آغاز
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کو 5 وکٹوں سے ہرادیا
- سندھ میں ڈینگی سے پہلی موت کی تصدیق،11 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
- بھارت میں ہیٹ ویو کے باعث انتخابات کے آخری روز 33 افراد ہلاک
- حیدرآباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی
- پاکستان کی ماہ نور علی نے سنگاپور میں انڈر 13 اسکواش چیمپئن شپ جیت لی
- سرجری سے پہلے اور بعد کی تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کردیا
پہلی بار آئرلینڈ نے پاکستان کو ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں شکست دیدی
پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں آئر لینڈ نے 183 کا ہدف 20 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ آئرلینڈ کی جانب سے اینڈی بلبرنی 77 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہیری ٹیکٹر 36، جورج ڈوکریل 24، کپتان پال اسٹرلنگ 8 اور لورکن ٹکر 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کرٹس کیمفر 15 اور گیریتھ ڈیلنے 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عماد وسیم اور نسیم شاہ نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آئرلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 57، صائم ایوب 45، فخر زمان 20، محمد رضوان 1 جبکہ اعظم خان اور شاداب خان 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ افتخار احمد 37 اور شاہین شاہ آفریدی 14 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر بالآخر ڈبلن روانہ
آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 جبکہ گیریتھ ڈیلنے اور مارک اڈیئر نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا میچ 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔