آسکر ایوارڈ یافتہ کیٹ بلانچٹ نے کانز میلے میں فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھادی

ویب ڈیسک  بدھ 22 مئ 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

پیرس: آسٹریلوی اداکارہ کیٹ بلانچٹ نے کانز فلم فیسٹیول میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے منفرد انداز میں آواز اٹھائی ہے۔

کانز فلم فیسٹیول کی جانب سے سخت انتظام کیے گئے تھے کہ کوئی فنکار فلسطین کیلئے آواز نہ اٹھا سکے لیکن آسٹریلوی اداکارہ نے انوکھے انداز میں احتجاج ریکارڈ کروادیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے سیاہ گاؤن پہنا تھا جس کا پچھلا حصہ سفید جبکہ اندرونی حصہ سبز تھا اور یہ فلسطینی جھنڈے کی طرح تھا۔

کیٹ بلانچٹ اس سے قبل بھی مظلوم فلسطینیوں کے لئے آواز اٹھا چکی ہیں اور انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

انٹرنیشنل فیسٹیول میں مظلوموں کیلئے آواز اٹھانے پر لوگ اداکارہ کی بہت زیادہ تحسین کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔