- بجٹ منظوری کے بعد سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع
- غلطیاں باربار دہرانے پر مصباح الحق کی پاکستان ٹیم پر شدید تنقید
- احسان سوات میں ری ہیبلی ٹیشن مکمل کریں گے
- بارش کی دخل اندازی ؛ آئی سی سی پر تنقید کے تیر برس پڑے
- اینڈی فلاور نے محمد رضوان کو کپتانی کیلیے بہترین آپشن قرار دے دیا
- سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کرنے کی بازگشت سنائی دینے لگی
- فلسفۂ قربانی اور عصرِ حاضر
- عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد
- ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبےسے منائی جائے گی
- کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں بے قابو گائے کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
- موٹروے پولیس نے لاکھوں کے گم شدہ زیوارت خاتون کو لوٹا دیے
- ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پانچ دہشتگرد ہلاک
- آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر
- اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار
- بھارت: سیلون میں اپنے لعاب سے مساج کرنے والا حجام گرفتار
- ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے، بیرسٹرعقیل ملک
- پاکستان ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر تمیم اقبال کی شاہد آفریدی سے اپیل
- ایس ایس جی سی کا عید کے پہلے دو دنوں میں گیس کی بندش نہ کرنے کا اعلان
- پودے بھی اپنے اندر ذہانت رکھتے ہیں، ماہرین
- باول کینسر کے علاج کے متعلق اہم پیشرفت
ماہرہ خان کی اذان سمیع کیساتھ رومانوی ویڈیو وائرل
پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان اور معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع کی رومانوی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
22 مئی کو اذان سمیع نے اپنی 31ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ماہرہ خان نے گلوکار کے لیے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں اُن کے سال 2021 میں ریلیز ہونے والے اپنے گانے ’تو‘ کی ‘بی ٹی ایس’ ویڈیو جاری کی، جوکہ گانے کی شوٹنگ کے دوران فلمائی گئی تھی۔
ویڈیو میں ماہرہ خان اور اذان سمیع اپنے رومانوی گانے ‘تو’ کے لیے ڈانس ریہرسلز کررہے ہیں، یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے دونوں فنکاروں پر کڑی تنقید کی جبکہ کچھ مداحوں نے ماہرہ خان اور اذان سمیع کا دفاع بھی کیا۔
ماہرہ خان نے اس ویڈیو کے علاوہ اذان سمیع کے ہمراہ اپنی چند تصاویر بھی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھیں اور گلوکار کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔
اداکارہ نے اذان سمیع کی موسیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم اپنے گانوں میں وہ سب بیان کردیتے ہیں جو میں کبھی اپنے بارے میں بیان نہیں کرسکی۔
مزید پڑھیں: عدنان سمیع کی بھارت سے بیٹے کی سالگرہ پر پوسٹ وائرل
اُنہوں نے اپنی ایک اور اسٹوری میں اذان سمیع سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ تم مزید محنت کرو تاکہ جلد ہی گریمی ایوارڈ حاصل کرسکو، میں بےصبری سے تمہارے ایوارڈ کا انتظار کررہی ہوں۔
ماہرہ خان نے بحیثیت دوست اذان سمیع سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں دوبارہ سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان اور اذان سمیع گانا ‘تو’ سے پہلے بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، دونوں فنکاروں نے فلم ’سپر اسٹار‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، اس فلم کا اسکرین پلے اذان سمیع نے لکھا تھا اور میوزک بھی کمپوز کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔