- فیض آباد دھرنا فیصلے پر عمل ہوتا تو 9 مئی کا واقعہ بھی شاید نہ ہوتا،چیف جسٹس
- یقین ہے اس بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ساتھ لائیں گے؛ بابراعظم
- پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں بڑا اضافہ
- جنوبی وزیرستان: نابینا شخص کو پانی میں پھینکنے کی ویڈیو وائرل، ٹک ٹاکرز گرفتار
- پنجاب پولیس نے 08 سالہ بچی کو ونی کی بھینٹ چڑھنے سے بچا لیا
- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
پاکستان میں معیاری فلمیں بنانے کا رجحان چل پڑاہے، سارہ لورین
لاہور: معروف اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے پاکستان میں بہترین فلمیں بننے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔
معمول کی فارمولا فلموں کے باعث فلم انڈسٹری کی بربادی ہوئی جب کہ نگارخانے اور سینما گھروں پر ویرانی کا راج ہوگیا لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اورجدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثارنمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ جہاں تک بات میرے کام کرنے کی ہے تو میرا تعلق پاکستان سے ہے اورآج بالی ووڈ میں جوکچھ بھی ہوں وہ اپنے ملک میں کام کرنے کی بدولت ہی ہوں اس لیے جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پروجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کرونگی۔ ان خیالات کااظہار سارہ لورین نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اپنی نئی فلم ’’برکھا‘‘ کی عکسبندی مکمل کروانے کے بعد ڈبنگ شروع کروا دی ہے‘ اس فلم میں میرا کردار مداحوں کو پسند آئے گا ۔ ممبئی کے مقامی اسٹوڈیو میں ہونے والی ڈبنگ میں جہاںمیں حصہ لے رہی ہوں، وہیں فلم میں بطورہیرو مرکزی کردارنبھانے والے طحہٰ شاہ بھی مصروف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی نئی فلم ’’برکھا‘‘ کی شوٹنگ کا سپیل اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جاچکا ہے‘ ہم نے بھارت کی خوبصورت لوکیشنز پر فلم کی عکسبندی کرتے ہوئے سین اورگیت فلمبند کروائے تھے جب کہ اب ڈبنگ کا مرحلہ جاری ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں اس وقت اپنی فلم کی ڈبنگ کے علاوہ کچھ نئے پروجیکٹس کے معاملات کو بھی حتمی شکل دے رہی ہوں۔ بالی ووڈ میں آفرز کا سلسلہ توجاری رہتا ہے لیکن میں بہت سوچ سمجھ کر ایسے پروجیکٹس سائن کرتی ہوں جن میں کام کرکے مزہ آئے اور میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہتر انداز سے سکرین پر اظہار بھی کرسکوں اس لیے جب مجھے ’’برکھا‘‘ آفر ہوئی تو میں نے فلم کی کہانی اوراپنا کردار پڑھنے کے بعد یہ فیصلہ کرلیا تھا کہ میں اس فلم میں ضرور کام کرونگی۔
ایک سوال کے جواب میں سارہ لورین نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ تو اب بھارت میں بھی بہت مقبول جا رہا ہے جہاں تک بات فلموں کی ہے تو اس کو یہاں جگہ بنانے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں اب نوجوان فلم میکرز انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق فلمیں بنانے جارہے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے اس لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آئندہ چند برسوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری بھی ایک منفرد مقام پرہوگی اور پاکستانی فلمیں دنیا بھر میں دیکھی اورپسند کی جائینگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔