خاتون مسافر کو جنسی ہراساں کرنے پر ملائشین ایئرلائن کےعملے کا رکن گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 14 اگست 2014
 واقعے کی تحقیقات میں  فرانسیسی حکام سے تعاون کیا جائے گا، ملائشین ایئرلائن حکام۔ فوٹو: فائل

واقعے کی تحقیقات میں فرانسیسی حکام سے تعاون کیا جائے گا، ملائشین ایئرلائن حکام۔ فوٹو: فائل

پیرس: فرانس نے خاتون مسافر کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت پر ملائشین ایئرلائن کے عملے کے رکن کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس نے کوالالمپور سے پیرس آنے والی ملائشین پرواز ایم ایچ 20 کی  مسافر خاتون نے شکایت کی کہ اسے جہاز کے عملے نے جنسی طورپرہراساں کیا جس کے بعد پیرس پولیس نے عملے کے ایک رکن کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

آسٹریلین خاتون مسافر نے ایئرپورٹ پر پولیس کو شکایت کی کہ جہاز کی پرواز کے وقت انہیں سیٹ پر بھیٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کی شکایت عملے کو کی اس دوران عملے کےرکن نے مجھے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی

دوسری جانب ملائشین ایئرلائن نے عملے کے رکن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے  ایئرلائن مسافروں کے تحفظ، آرام اور غیر معمولی سہولیات کی فراہمی کے لئے  ہر ممکن کوشش کرتی ہے جب کہ  واقعے کی تحقیقات میں  فرانسیسی حکام سے مکمل  تعاون کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔