کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

پولیس دونوں واقعات کو ابتدائی تحقیقات میں خودکشی قرار دے رہی ہے

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں گھروں سے خاتون سمیت 2 افراد کی پھندا اور گولی لگی لاشیں ملیں, دونوں واقعات کو پولیس ابتدائی تحقیقات میں خودکشی قرار دے رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے گلشن بونیر گلی نمبر 7 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد جناح اسپتال پہنچائی،

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 58 سالہ عبدالعزیز ولد عبدالقیوم کے نام سے کی گئی۔ 

ایس ایچ او قائد آباد اعجاز احمد نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے۔ 

متوفی نے اپنے لائسنس یافتہ پستول 30 بور پستول سے خود کو کنپٹی پر گولی ماری تھی جس دوسری جانب سے پار ہوگئی تاہم فوری طور پر خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

اہلخانہ بھی وجہ سے متعلق کچھ بتانے سے قاصر ہیں تاہم پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات کرتے ہوئے تفتیش کر رہی ہے۔

اتحاد ٹاؤن کے علاقے مسیحی قبرستان قادری محلے کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا۔ 

اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 25 سالہ سمیرا بی بی زوجہ محمد یوسف کے نام سے کی گئی۔

جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کر رہی ہے ۔

متعلقہ

Load Next Story