ریلوے کا پیپلزپارٹی کے جلسے کے لئے 2 ٹرینیں چلانے کا اعلان

 جمعـء 17 اکتوبر 2014
 پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹرینوں کی بکنگ کے لیے باضابطہ درخواست دی گئی تھی،ریلوے حکام فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹرینوں کی بکنگ کے لیے باضابطہ درخواست دی گئی تھی،ریلوے حکام فوٹو:فائل

ریلوے نے پیپلزپارٹی کے کراچی جلسے کے لیے 2 ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق پیپلزپارٹی کے کارکنان کی کراچی جلسےمیں شرکت کے لیے دو ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پہلی ٹرین جمعہ کی دوپہر 2 بجے لاہور سے کراچی کے لیے چلائی جائے گی جبکہ دوسری ٹرین جمعہ کی رات 11 بجے سکھر سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، ریلوے حکام کےمطابق پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹرینوں کی بکنگ کے لیے باضابطہ درخواست دی گئی تھی جبکہ اس سلسلے میں ریلوے کو 25 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو کراچی کے جناح باغ میں پیپلزپارٹی کے جلسے کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جس میں اندرون ملک سے پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے جبکہ جلسے کی سکیورٹی کے لیے بھی فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔