ایکشن رپورٹ ہونے پرقدموں تلے زمین کھینچ لینے کا احساس ہوا، سعیداجمل

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 5 دسمبر 2014
ہوسکتا کہ وکٹیں نہ لے پانے کی وجہ سے میں کچھ زیادہ شدت سے بولنگ کرنے لگا تھا، سعید اجمل۔
فوٹو: اے ایف پی / فائل

ہوسکتا کہ وکٹیں نہ لے پانے کی وجہ سے میں کچھ زیادہ شدت سے بولنگ کرنے لگا تھا، سعید اجمل۔ فوٹو: اے ایف پی / فائل

لندن: پاکستان کے جادوگر آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ جب میرے ایکشن کے بارے میں رپورٹ ہوئی تو یوں محسوس ہوا جیسے قدموں کے نیچے سے زمین کھینچ لی گئی ہو۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہا ہوں اور 2009 میں مجھے کلیئر بھی کردیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود اب پھر میری رپورٹ کی گئی۔ سعید اجمل نے مزید کہا کہ میں نے رپورٹ ہونے کے بعد اپنی پرانی ویڈیوز اور سری لنکا میں بولنگ کا موازنہ کیا تو حقیقت میں مجھے کچھ فرق نظر آیا، میں نہیں جانتا کہ اس کی وجہ کیا ہے، ہوسکتا کہ وکٹیں نہ لے پانے کی وجہ سے میں کچھ زیادہ شدت سے بولنگ کرنے لگا تھا۔

واصح رہے کہ آئی سی سی نے 2 ماہ قبل سعید اجمل پر مشکوک بولنگ ایکشن کے شبہے میں بین الاقوامی کرکٹ پر پابندی عائد کر دی تھی اور انہیں اپنا ایکشن رپورٹ کرنے کا حکم دیا تھا جس میں ان کے بازو کا خم آئی سی سی کے بتائے ہوئے 15 ڈگری سے زیادہ تھا۔ پی سی بی کی جانب سے سعید اجمل کا بولنگ ایکشن بہتر کرانے کے لئے ماضی کے عظیم اسپنر ثقلین مشتاق کی خدمات حاصل کی گئیں اور سعید اجمل آج کل اپنے بولنگ ایکشن کی بہتری کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔