- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
آئی سی سی کا ورلڈ کپ سے قبل ’’بلے‘‘ کے سائز کو محدود کرنے پر غور
دبئی: کرکٹ کا عالمی میلا سجنے میں 9 روز باقی رہ گئے ہیں اور انٹرنیشل کرکٹ کونسل بلے کے سائز کو محدود کرنے پر غور کر رہی ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا جب ہم نے بلے کے سائز کو محدود کرنے کا آئیڈیا پیش کیا تو بلے بنانے والی کمپنیوں نے اس تجویز کی سخت مخالفت کی اور اسے کھلاڑیوں سے نا انصافی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلے ساز کمپنیوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ بلے نہیں بلکہ چھوٹے گراؤنڈز اور کھیلنے کے انداز میں تبدیلی چھکے مارنے اور آؤٹ ہونے کی بڑی وجوہات ہیں۔ یہ کھلاڑی کی جسمانی ساخت پر بھی منحصر ہوتا ہے کہ اس کی کلائیوں میں کتنی جان ہے، صرف بلے کے سائز کو محدود کرنا غیر منصفانہ عمل ہو گا۔
آئی سی سی چیف کا کہنا تھا کہ یہ حقیقت ہے کہ ماضی کے مقابلے میں موجودہ کرکٹ میں بلے بازوں اور بولرز سے متعلق قوانین میں کافی فرق آ گیا ہے جس کا فائدہ بلے بازوں کو ملتا ہے، لیکن اے بی ڈویلیئرز، برینڈن کیم کولم اور کمار سنگاکارا ایسے باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو بڑے شاٹس آسانی سے کھیلتے ہیں۔
کچھ کرکٹ ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ بہت سے ایسے بلے باز بھی ہیں جو گیند کو ہٹ کرتے ہیں لیکن باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو جاتے ہیں جو نا انصافی ہے، اس لئے آئی سی سی بیٹ کے سائز کو محدود کرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔