ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ کپ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

ایکسپریس رپورٹ  بدھ 4 مارچ 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے کراچی میں حسنین احمد کو ایڈیٹر ایکسپریس طاہر نجمی، سیالکوٹ میںشیرازکونمائندہ ایکسپریس کلیم چشتی اورحیدرآباد میں عمران علی کوبیوروچیف جنید خانزادہ انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا کی جانب سے کراچی میں حسنین احمد کو ایڈیٹر ایکسپریس طاہر نجمی، سیالکوٹ میںشیرازکونمائندہ ایکسپریس کلیم چشتی اورحیدرآباد میں عمران علی کوبیوروچیف جنید خانزادہ انعامات دے رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی / حیدرآباد / سیالکوٹ: ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم‘‘ میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق تینوں سوالوں کے درست جواب دے کر کراچی کے حسنین احمد، سیالکوٹ کے شیراز نے 2 سوالوں کے درست جواب دے کر مائیکروویو اوون اور پاکستان زمبابوے میچ میں حیدرآباد کے عمران علی نے ایک سوال کا درست جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ کراچی میں ایڈیٹر روزنامہ ایکسپریس طاہر نجمی، سیالکوٹ میں نمائندہ ایکسپریس کلیم چشتی اور حیدرآباد میں ایکسپریس کے بیورو چیف جنید خانزادہ نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/03/26.jpg

اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ واضح رہے ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے‘‘ اسکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/03/112.jpg

صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونیوالے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔