ایکسپریس میڈیا کی ’جوش کرکٹ ورلڈ اسکیم‘ میں انعامات کی بارش جاری

ایکسپریس رپورٹ  ہفتہ 7 مارچ 2015
ایکسپریس میڈیا کی جانب سے کراچی میں جنید لطیف کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد انعام دے رہے ہیں۔ فوٹو: محمد عظیم/ایکسپریس

ایکسپریس میڈیا کی جانب سے کراچی میں جنید لطیف کو ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد انعام دے رہے ہیں۔ فوٹو: محمد عظیم/ایکسپریس

کراچی / فیصل آباد: ایکسپریس میڈیا اور فاسٹ مارکیٹنگ کے تعاون سے جاری ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ انعامی اسکیم‘‘ میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری ہے۔

ورلڈکپ 2015 کے سلسلے میں افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق تین میں سے 2 سوالوں کا درست جواب دے کر کراچی کے جنید لطیف نے مائیکرو ویو اوون اور فیصل آباد کے رفاقت علی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ سے متعلق ایک سوال کا درست جواب دے کر جوسر بلینڈر جیت لیا۔ کراچی میں ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر مارکیٹنگ کامران احمد اور فیصل آباد میں ایکسپریس کے اسسٹنٹ بزنس مینجر شہزاد مغل نے جیتنے والوں کو انعامات دیے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/03/Prize2.jpg

اس موقع پر جیتنے والوں نے ایکسپریس میڈیا کا شکریہ اداکیا اور ایکسپریس نیوز، روزنامہ ایکسپریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل ہوں یاکھیل کا میدان، ایکسپریس گروپ اپنی مثال آپ ہے۔ واضح رہے ’’جوش کرکٹ ورلڈکپ کا اور انعام ایکسپریس کے‘‘ سکیم کے تحت اب تمام میچز کے دوران 3 آسان سوالوںکے درست جواب دینے پر موٹرسائیکلیں، ریفریجریٹر، فریزر، مائیکرو ویو اوون، ایل سی ڈی، اے سی و دیگر انعامات دیے جائیں گے۔ صرف میچ شروع ہونے سے قبل ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہونے والے جوابات کو قرعہ اندازی کا حصہ بنایا جاتا ہے اور نتائج روزنامہ ایکسپریس، ایکسپریس ٹریبیون اور روزنامہ سندھ ایکسپریس میں شائع کیے جاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔