- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
- چیف جسٹس مداخلت کاروں کی خاموش سرپرستی کے بجائے تمام تجاویز سامنے لائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
- کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں
- آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل
میزبانوں نے ایشین ٹیموں کو فائنل سے باہرکردیا
سڈنی: ورلڈ کپ کے میزبانوں نے ایشین ٹیموں کو فائنل سے باہرکردیا،28 برس میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا، آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں سب سے زیادہ اسکور اور سب سے بڑی فتح کا ریکارڈ قائم کردیا، جب بھی اسمتھ نے ففٹی بنائی ٹیم میچ جیتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، یہ 28 برس میں پہلا موقع ہے جب کوئی بھی ایشیائی ٹیم ٹرافی میچ میں جگہ نہیں بنا پائی۔آخری مرتبہ ایسا 1987 میں ہوا جب کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 7 رنز سے شکست دی تھی۔ 1992 کے فائنل میں عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو زیر کیا۔
1996 میں ارجنا رانا ٹنگا کی سری لنکن ٹیم نے لاہور میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ 1999 میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو پچھاڑ کر پھر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، 2003 اور 2007میں کینگروز نے بالترتیب بھارت اور سری لنکا کو زیر کرکے ٹائٹلز کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ 2011 کے فائنل میں دونوں ایشیائی ٹیموں کا ٹکرائو ہوا، جس میں بھارت نے سری لنکا کو مات دی۔ گذشتہ روز آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 328 رنز بنائے۔
یہ ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کسی بھی ٹیم کا پہلا 300 پلس اسکور ہے۔ اسمتھ نے ون ڈے میں 10 مرتبہ 50 سے زائد اسکور بنایا ہر بار فتح آسٹریلیا کو ہی حاصل ہوئی، یہ اسمتھ کی چوتھی سنچری تھی تاہم 105 ان کا کیریئر بیسٹ اسکور ہے۔ کینگروز نے 95 رنز سے فتح پائی جو فائنل 4 میں کسی بھی ٹیم کی بڑی فتح ہے۔
اس سے قبل بھارت نے 2003 کے سیمی فائنل میں کینیا کو 91 رنز سے زیر کیا تھا۔ دھونی نے بطور کپتان 6000 ون ڈے رنز بھی مکمل کرلیے، وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے تیسرے قائد ہیں، ان سے قبل پونٹنگ نے ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے 8497 اور اسٹیفن فلیمنگ نے 6295 رنز بنائے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔