- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
ایف بی آر نے گزشتہ ماہ کے آخری روز 40ارب کی ریکارڈ وصولیاں کی ہیں
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال 2014-15 کے پہلے دس ماہ(جولائی تا اپریل) کے دوران مجموعی طور پر 1975ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں جبکہ ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ ماہ (اپریل)کے آخری روزچالیس ارب روپے سے بھی زیادہ کی ریکارڈ وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 30 اپریل کو جاری کردہ 29 اپریل کی شام تک کے دستیاب ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 29 اپریل کی شام تک ایف بی آر نے مجموعی طور پر 1933.89 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں لیکن جمعرات کی رات جب ایف بی آر حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ تیس اپریل کی رات تک کے ٹیکس وصولیوں کے اعدادوشمار اگلے چند روز میں سامنے آئیں گے ۔
تاہم اب تک ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران ایف بی آرکی جانب سے 1975ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئی ہیں جو کہ 29 اپریل کی شام تک ایف بی آر کی طرف سے کی جانے والی مجموعی طور پر 1933.89 ارب روپے کی وصولیوں سے 41 ارب روپے زیادہ ہیں جبکہ ایف بی آر کو رواں مالی سال 2014-15 کے لیے2691ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی شُدہ ہدف حاصل کرنے کے لیے اگلے دو ماہ میں716 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ(جولائی تا اپریل)کے دوران کی جانے والی مجموعی طور پر 1975 ارب روپے کی وصولیاں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں13.1فیصد زیادہ ہیں تاہم مقرر ہدف سے کم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی طرف سے مقرر کردہ 2691ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا نظر ثانی شُدہ ہدف حاصل نہیں کیا جاسکے گا تاہم ایف بی آر کی کوشش ہے کہ ٹیکس وصولیاں چھبیس سو ارب روپے سے زیادہ رہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیکس وصولیوں کے عبوری اعدادوشمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے رواں ماہ (اپریل) میں اب تک مجموعی طور پر 200ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں ہونے والی ٹیکس وصولیوں میں سے براہ راست ٹیکس (انکم ٹیکس)کی مد میں763.95 ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ ان ڈائریکٹ ٹیکسوں میں سے سیلز ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 849.23ارب روپے، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں اب تک مجموعی طور پر118.49ارب روپے کی وصولیاں کی گئی ہیں جبکہ ایف بی آر نے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 237.22 ارب روپے کی وصولیاں کی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔