- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی کل رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش؛ 2 نوجوان مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل
- ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو کتنا انعام ملے گا؟ محسن نقوی نے اعلان کردیا
چین نے افسروں کی بیویوں کوفوجی تربیت دینا شروع کردی
بیجنگ: چینی حکومت نے کرپشن کے خاتمے کے لیے ایک انوکھا منصوبہ متعارف کرادیا جس کے تحت تجرباتی طور پر 50 سے زائد سرکاری افسروں کی بیگمات کو رشوت کے خاتمے کے لیے فوجی وردیاں پہنا کرتربیت دی جارہی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ روئی جن کے حکومت کی طرف سے سرکاری افسروں کی بیگمات کے لیے رشوت سے آگاہی اورخاتمے کی کاوشوں کے متعلق ایک تربیتی ورکشاب کا اہتمام کیا گیا جہاں خواتین نے فوجی وردی پہنی خواتین کی تربیت کا مقصد اس حوالے سے آگاہی پھیلانا تھا کہ سرکاری افسروں کی بیویاں کس طرح رشوت کے خاتمے میں کردارادا کرسکتی ہیں اورحکومت کی طرف سے جاری رشوت کے خاتمے کی مہم میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔
ورکشاپ کے دوران ان خواتین کو چینی کیمونسٹ پارٹی کی تاریخ کے متعلق بھی آگاہی دی گئی اور انقلاب چین سے وابستہ اہم تاریخی مقامات کا دورہ بھی کروایا گیا ۔ بظاہر اس کا مقصد یہ نظرآتا ہے کہ سرکاری افسروں کے اہلخانہ کو چین کے تاریخی پس منظر سے روشناس کرایا جائے اوریہ یاد دلایاجائے کہ کیمونسٹ پارٹی کا بنیادی مقصد سرمایہ کمانا نہیں بلکہ عوام کی فلاح و بہبود ہے ۔ چینی حکومت کو توقع ہے کہ سرکاری افسروں کی بیویاں اپنے شوہروں کو سیدھے راستے پر رکھنے پراہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔