- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
امریکا میں بلی کے پیار کرنے پر مالکن آنکھ سے محروم ہوگئی
اوہائیو: کچھ لوگ جانوروں سے بے حد محبت کرتے ہیں اور یہ جانے بغیر کہ وہ صاف ستھرے ہیں کہ نہیں انہیں چومنا اور پیار کرنا شروع کردیتے ہیں جس سے انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے ایسا کچھ ہوا امریکا میں جہاں ایک خاتون کی بلی کا اسے پیار کرنا مہنگا پڑگیا اور وہ بلی کے جراثیم کے باعث اپنی آنکھ سے محروم ہوگئی۔
امریکی ریاست اوہائیو کی رہائشی خاتون اپنی پالتو بلی سے بہت محبت کرتی تھی اور اکثر اسے فرط جذبات میں چوم لیتی اور پھر بلی بھی اس پیار کا جواب پیار سے دیتی اور وہ بھی اپنی مالکہ کا بوسہ لے لیتی۔ کچھ روز قبل جب بلی نے اپنی مالکہ کو پیار سے چاٹا تو بلی کی زبان سے بیکٹریا عورت کی آنکھ میں منتقل ہوگئے اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئی۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جب بھی بلی کسی انسان کو چاٹتی ہے تو اس کے منہ میں موجود بیکٹریا ’’کیٹ اسکریچ‘‘ اس انسان میں منتقل ہوجاتا ہے اور یہ جرثومہ بلی کوتو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا لیکن انسان کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔
سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول اینڈ پری وینشن کے مطابق کیٹ اسکریچ انسانی دماغ، آنکھوں، دل اور دیگر اندرونی اعضا کے لیے نقصان دہ ہے جب کہ اس سے عام طور پر انتہائی سنجیدہ نوعیت کی بیماری کے واقعات کم ہی سامنے آتے ہیں تاہم اس کا فوری علاج لازمی ہوتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلی سے کھیلنے کے بعد فوری ہاتھ دھو لینا چاہئیں جب کہ بلی کو اپنے زخمی حصے پر نہیں چاٹنے دینا چاہے کیوں کہ اس سے بیکٹریا تیزی سے انسانی جسم میں منتقل ہوجاتا ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی بینائی کھونا نہیں چاہتے تو بلی کو پیار کرتے وقت احتیاط سے کام لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔