- روسی شہری کے بالوں کا مشکوک رنگ، پولیس نے جرمانہ عائد کردیا
- صحت مند زندگی کے لیے وقت کی تقسیم کیسی ہونی چاہیئے؟
- انسانوں کی طرح محسوس ہونے والی برقی جِلد
- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
کیریئر میں بہت غلطیاں کی ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے، دیپکا پڈوکون
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون جو رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’’پیکو‘‘ میں ایک بے لوث اور خدمت گزار بیٹی کے کردار میں نظر آئیں تھیں، نے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر میں بہت غلطیاں کی ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
دیپکا کا کہنا تھا کہ انہیں ایسی فلمیں کرنا اچھا لگتا ہے جن میں ان کا کردار چیلنجنگ ہو۔ یہ بات انھوں نے گزشتہ شب ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقدہ تین روزہ 16ویں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ تقریب میں وویمن آف دی ایئر ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ کی اداکارہ کا کہناتھا کہ فلمی خاندان سے تعلق نہ ہونے کی وجہ سے نہ تو مجھے اداکاری کی سوجھ بوجھ تھی اور نہ ہی ڈائیلاگ کی ادائیگی کا کوئی علم تھا۔
اسی وجہ سے اپنے کیریئر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔ ’’اوم شانتی اوم‘‘ میری پہلی فلم تھی جس میں مجھے دہرا کردار کرنا تھا جن میں سے ایک کلاسیکل اور دوسرا جدید خیالات پر مبنی تھا۔ دونوں طرح کے رویوں کو بہتر طور پر سینما اسکرین پر پیش کرنے کی کوشش بھی کی جس دوران بہت سی غلطیاں بھی ہوئیں جو اب تک فلموں میں کررہی ہوں مگر مجھے ان پر فخر ہے کیونکہ یہی غلطیاں مجھے کچھ نیا سیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں دیپکا پڈوکون نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ ایسے کردار نبھاؤں جو مشکل اور چیلنجنگ ہوں اور ابھی تک اپنی اس کوشش میں کامیاب بھی رہی ہوں جس کا واضح ثبوت حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پیکو‘‘ ہے جس میں ایک ایسی بیٹی کا کردار نبھاچکی ہوں جو بے لوث ہوکر سب کی خدمت کرتی ہے۔
اپنی والدہ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیپکانے کہا کہ ان کی والدہ خاندان کی اصل ہیرو ہیں کیونکہ انھوں سب کو اکٹھا رکھا ہوا ہے۔ میرے والد پرکاش پڈوکون بیڈ منٹن کے کھلاڑی تھے جب کہ بہن گالف پلیئر ہیں اور ہماری والدہ سب کا خیال رکھتی ہیں۔ ہم سب ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں مگر والدہ سب سے زیادہ میری حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ وہ ہمارے خاندان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔