- محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل
- پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں اموات 26 تک پہنچ گئیں
- عوامی ردعمل پر شکار پور سے کراچی بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری
- لاہور میں فائرنگ کے واقعات میں سب انسپکٹر سمیت تین شہری جاں بحق
- کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ جاں بحق، سال 2024 میں اب تک 67 شہری قتل
- پانچواں ٹی 20: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر سیریز برابر کردی
- یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
- سیکیورٹی فورسز کی ہرنائی میں بروقت کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک
- بھارت؛ منی پور میں مبینہ علیحدگی پسندوں کے حملے میں دو سیکیورٹی اہلکار ہلاک
- پی ٹی آئی میں اختلافات، شبلی فراز اور شیر افضل مروت آمنے سامنے آگئے
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا
- داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ کی گلبرگ ٹاؤن منتقلی کیلئے معاہدہ
- ججز کو کسی کا اثر رسوخ لینے کے بجائے قانون پر چلنا چاہئے، جسٹس اطہر من اللہ
- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
امریکا میں سینما گھر میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک
واشنگٹن: امریکی ریاست لوزیانا کے ایک سینما گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاست لوزیانا کے شہر لافائیٹ میں ایک 58 سالہ سفید فام شخص نے سینما کے اندر فلم شو کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جب کہ واقعے میں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے سینما ہال کے اندر داخل ہو کرتقریباً 20 منٹ تک فائرنگ کی اور اس دوران ہال میں 100 افراد موجود تھے ،پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے جس میں گزشتہ ماہ جنوبی ریاست کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں ایک گرجا گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 3 سال قبل بھی ریاست کولوراڈو کے ایک سینما گھر میں ہی فائرنگ کے واقعے میں 12 افراد مارے گئے تھے اور حال ہی میں امریکی صدر باراک اوباما نے اعتراف کیا تھا کہ وہ اپنے دور صدارت میں گن کنٹرول کے لئے مؤثر قانون سازی میں ناکام رہے ہیں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔