- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
- جو جج پرفارم نہیں کر رہا اسے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600 روپے کمی
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی گنڈاپور بنی گالہ تھانے میں درج مقدمے سے بری
- لاہور میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی مظاہرین کا شور شرابا
- کراچی میں اُدھار نہ دینے پر 60 سالہ دُکان دار قتل
- خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
- جسٹس بابر آڈیو لیکس کیس سے الگ ہوجائیں، چار اداروں نے متفرق درخواست دائر کردی
- وزیر پیداوار کا سرسبز یوریا کی قیمت میں اضافے کا سخت نوٹس
- اسلام آباد میں غیر ملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورس بنانے کا فیصلہ
- پنجاب پولیس کی خاتون افسر عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب
- لاہور ائرپورٹ؛ تھائی لینڈ سے غیر قانونی درآمد 200 نایاب کچھوے برآمد
- امتحانات میں ناکامی کی عمومی وجوہات
- پختونخوا میں بارشیں جاری، گندم کی فصلیں بری طرح متاثر
- کوچنگ کمیٹی کی سربراہی ’ناتجربہ کار‘ کے سپرد
- PSOکا مالی سال 2024کے9ماہ میں 13.4ارب روپے کا منافع
- وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو ’برصغیر‘ کا مسئلہ قرار دے دیا
- فخرزمان میچ فنش نہ کرنے پر کف افسوس ملنے لگے
کم عمری میں ورزش خواتین کو کینسرسمیت دیگر امراض سے بچا سکتی ہے، تحقیق
ناش ویلی: طبی ماہرین کے مطابق اگرخواتین کم عمری (ٹین ایج) میں ورزش کریں تو وہ ادھیڑ عمری اور بڑھاپے میں کینسر سمیت کئی امراض سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔
امریکی ریاست ٹینیسی میں وینڈربلٹ سینٹر کے ماہرین نے اس سلسلے میں ایک تحقیق کا جائزہ لیا جو چین میں شنگھائی وومن ہیلتھ اسٹڈی کے نام سے 1996 میں شروع کیا گیا جو اب بھی جاری ہے اس میں 40 سے 70 سال تک کی 75 ہزارخواتین رجسٹرڈ تھیں۔ تحقیق میں خواتین کی پوری زندگی کی کے معمولات اور عادتوں کا ڈیٹا لیا گیا اورپھر 2 سے 3 سال بعد ان خواتین کا تازہ انٹرویو کیا جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق 1996 سے اب تک 5282 خواتین انتقال کرگئیں جن میں سے 2375 کی موت کی وجہ کینسربنا اور1620 امراض قلب سے انتقال کرگئیں جب کہ ان میں اکثریت ایسی خواتین کی تھی جو نوعمری میں ورزش نہیں کیا کرتی تھیں اور جن خواتین نے نوعمری میں اوسطاً ایک گھنٹے ورزش کی تھی ان میں کینسر سے متاثرہ خواتین کی تعداد 15 فیصد کم تھی۔
تحقیق کے مطابق جن خواتین نے اس سے زیادہ ورزش کی تھی ان میں تمام وجوہ سے 13 فیصد کم اموات ہوئیں جن میں موت کی ساری بڑی وجوہات شامل ہیں۔ اس طرح کمعمری میں ورزش کینسر اور دیگر امراض سے 20 فیصد تک محفوظ رکھتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کمعمری میں ورزش ایک طرح سے صحت کی سرمایہ کاری ہے جس سے خواتین آگے کی زندگی میں خوفناک امراض سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔